موسیقی اور سینما کی اجازت دی گئی تو اخلاقیات تباہ ہوجائے گی،شیطانوں کیلئے ہر گزدروازے نہ کھولے جائیں :سعودی مفتی اعظم

ریاض(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
سعودی مفتی اعظم نے سینما ،موسیقی اور کنسرٹس کو اخلاقی زوال قرار دیتے ہوئے ہوئے کہاہے کہ اگر اس کی اجازت ریاست میں دی گئی تو یہ اخلاقیات کو تباہ کر دے گا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے نجی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گانا بجانا اور سینما بدکاری ہیں ۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سینما ممکنہ طور پر عیاشی اور غیر اخلاقی مواد پر مبنی فلمیں دکھائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ گانے بجانے پر مبنی کنسرٹس میں کچھ اچھائی نہیں ہے بلکہ موسیقی اور سینما گھروں کو کھولنا دراصل مخلوط محفلوں کیلئے اجازت ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں وہ خواتین کیلئے علیحدہ جگہ منتخب کریں گے اور مردوں کیلئے بھی لیکن بعد مرد اور خواتین ایک ہی جگہ پر آجائیں گے،جوکہ اخیلاقیات اور اقدار کو تباہ کر دے گا ۔ان کاکہناتھا کہ سانٹیفک میڈیا اور ثقافت کے ذریعے انٹر ٹینمنٹ مین کوئی مضائقہ نہیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شیطانوں کیلئے دروازے نہ کھولے جائیں

لنک پر کلک کرکے ملت ٹائمزایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے موبائل پر ہر تازہ اپڈیٹ سے باخبر رہیں