کابل: مغربی افغانستان میں 5.3 شدت کے زلزلے سے بچوں سمیت کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، زلزلے کا مرکز مشرق میں کلائے نو سے 41 کلومیٹر دور تھا، قادیس ضلع کے گورنر صالح پُردیل نے کہا زلزلے سے کئی مکانات زمین بوس ہو گئے، درجنوں زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔