ترکی کے سرکاری اسکولوں میں اردو زبان بھی شامل نصاب

انقرہ(ملت ٹائمز)
ترکی کے سرکاری اسکولوں میں نئی اختیاری زبانیں نصاب میں شامل کی گئی ہیں۔ ترکی ریڈیو سروس کے مطابق محکمہ قومی تعلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب اسکولوں میں اردو، فارسی اور کورین زبانوں کو بھی پڑھایا جائے گا۔
بیان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 2 کے قانون نمبر 2923 جو غیر ملکی زبانوں کی تعلیم، مختلف زبانوں کو سمجھنے اور ترک شہریوں کو ادائیگی کے متعلقہ تعلیم کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے تحت وزراء کونسل برائے تعلیم و تربیت نے فیصلہ کیا ہے کہ اردو، فارسی اور کورین زبانوں کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔
اردو زبان دنیا کی 21ویں بڑی زبان ہے جو برصغیر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں رہنے والے لوگ سمجھتے اور بولتے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے لیے یہ خبر اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ پاکستان کی قومی زبان ہے تو ہندوستان میں بھی مجموعی طور یہ زبان تیسرے نمبر پر ہے اور مسلمانوں کا اس زبان سے خصوصی تعلق ہے۔