Category: نیوز
-

سفارتی عملے نے جان خطرے میں ڈال کر چار ہزار لوگوں کو سوڈان سے نکالا
نئی دہلی: ہندوستان کی طرف سے 2014 سے شروع کی گئی تمام بچاؤ کارروائیوں میں، ‘آپریشن کاویری’ سب سے خطرناک اور پیچیدہ تھا کیونکہ تشدد سے متاثرہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہندوستانی سفارت خانے کے عملے نے تقریباً 4000 لوگوں کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی تھی۔ حکومت کی خارجہ…
-

گینگسٹر ایکٹ معاملہ میں مختار انصاری کے خلاف فیصلہ 20 مئی کو
وارانسی: غازی پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چہارم درگیش کمار کی رکن پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے معاملوں کی خصوصی عدالت جیل میں بند گینگسٹر مختار انصاری کے معاملے میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت 20 مئی کو فیصلہ سنائے گی۔ غازی پور پولیس نے 2009 میں تیسری بار گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا…
-

پہلوانوں کا احتجاج: کسانوں کے دہلی پہنچنے سے قبل پولیس نے سنگھو بارڈر پر کھڑی کیں رکاوٹیں
نئی دہلی: پہلوانوں کے حق میں جنتر منتر پر کسانوں کے مجوزہ احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے سنگھو بارڈر پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے راستہ میں مٹی سے لدے ڈمپر بھی تعینات کیے ہیں۔ سنگھو بارڈر پر بڑی تعداد…
-

منی پور تشدد میں 54 افراد ہلاک، حالات سے نمٹنے کے لیے 10 ہزار فوجیوں کا گشت، امپھال میں پٹری پر لوٹی زندگی
امپھال: منی پور میں بھڑکنے والی تشدد کی آگ میں کئی افراد کی جان چلی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ منی پور میں اب تک 54 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جن میں سے 16 کی لاشیں چوراچند…
-

اڈانی کی کمپنیاں خستہ حالی کی شکار، ہفتہ بھر میں شیئر ہولڈرس کو 3700 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان
صنعت کار گوتم اڈانی کے ‘اڈانی گروپ’ کی کمپنیاں اس وقت خستہ حالی کی شکار نظر آ رہی ہیں۔ ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ سے پہنچے نقصان کا ازالہ ابھی تک نہیں ہو پایا ہے۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو لگاتار خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔…
-

کورونا وائرس ختم! کووڈ ۔ 19 اب نہیں ہے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی : ڈبلیو ایچ او
نئی دہلی : پوری دنیا میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے اب کچھ راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ کووڈ کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کووڈ-19 اب پبلک گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی نہیں رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ ہنگامی کمیٹی کے 15ویں…
-

تشدد زدہ منی پور کے حالات تشویش ناک، مشتعل ہجوم کا بی جے پی کے رکن اسمبلی پر حملہ، اسپتال میں داخل
شیلانگ: منی پور میں تشدد کے بعد حالات دگرگوں بنے ہوئے ہیں۔ چاروں طرف افراتفری ہے، کئی اضلاع میں کرفیو ہے، موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ حالات اس قدر بے قابو ہو چکے ہیں کہ فسادیوں کے خلاف دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جمعرات کو مشتعل ہجوم نے بی…
-

ترکیہ کے انتخابات : کون بازی مارے گا؟
افتخار گیلانی ترکیہ میں صدر اور پارلیمنٹ کی 600 نشستوں کیلئے انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آتی جا رہی ہے انتخابی مہم میں بھی شدت آر ہی ہے۔ 14مئی کو ہونے والے ان انتخابات کے نتائج پر پوری دنیا کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔ جنوبی ایشیاء کی طرح ترکیہ کے انتخابات خاصے رنگین، رقص…
-

دہلی: تغلق آباد میں آشیانوں پر بجلی بن کر گرا بلڈوزر، نم آنکھوں کے درمیان پوری بستی ملبہ میں تبدیل
نئی دہلی: جنوبی دہلی کے مہرولی اور بدر پور روڈ پر تغلق آباد قلعہ کی حدود کے اندر اور باہر بنی کالونیوں کو گزشتہ روز بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔ یہاں زیادہ تر بنگال، بہار اور یوپی کا وہ مزدور طبقہ آباد تھا جو دہلی میں روزی روٹی کی تلاش میں آیا اور یہیں…
-

منی پور میں حالات ہنوز کشیدہ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم، 9000 سے زائد شہری محفوظ مقامات پر منتقل
منی پور میں تشدد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سخت قدم اٹھایا ہے۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق منی پور حکومت نے جمعرات کو قبائلیوں اور میتیئی طبقہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنے کے لیے انتہائی…