Category: نیوز
-

گیان واپی مسجد تنازعہ: کورٹ کمشنر بدلنے کا مطالبہ خارج، 17 مئی سے پہلے سروے مکمل کرنے کا حکم
وارانسی میں گیان واپی مسجد کے سروے سے متعلق عدالتی فیصلہ منظر عام پر آ چکا ہے۔ عدالت نے گیان واپی مسجد کے سروے کے لیے مقرر کیے گئے کورٹ کمشنر اجئے کمار مشرا کو ہٹائے جانے سے انکار کر دیا ہے۔ حالانکہ عدالت نے ایڈووکیٹ کمشنر کے ساتھ دو مزید وکیل کو سروے کمیٹی…
-

‘تاج محل پر پہلے تحقیق کرو، یونیورسٹی جاؤ، پی ایچ ڈی کرو، پھر عدالت آنا’، عرضی دہندہ کو ہائی کورٹ نے لگائی پھٹکار
دنیا کے 7 عجوبوں میں شامل تاج محل کے بند کمروں کو کھولنے کی عرضی پر آج الٰہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے عرضی دہندہ کو زوردار پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے عرضی ڈالنے والے ایودھیا بی جے پی لیڈر سے واضح لفظوں میں کہا کہ پی آئی ایل کا…
-

دہلی: مدن پور کھادر میں تجاوزات ہٹانے کی مہم کے خلاف لوگوں کا احتجاج، رکن اسمبلی امانت اللہ خان گرفتار
نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے مدن پور کھادر علاقہ میں جمعرات کے روز تجاوزات ہٹانے کے لئے پہنچی ایم سی ڈی کی ٹیم کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا، جس کے بعد علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی…
-

اسرائیلی فائرنگ میں صحافی شیرین ابوعاقلہ کی ہلاکت کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ
اقوام متحدہ،عرب ممالک اور یورپی یونین نے صحافی شیرین ابوعاقلہ کی ہلاکت کی آزادانہ، مکمل اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں بدھ کے روز ان کی ہلاکت کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قطری نیوز چینل الجزیرہ سے وابستہ اور “فلسطینی کوریج کی علامت” قرار دی…
-

کیا یوگی حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی ‘بلڈوزر مہم’ میں عدم دلچسپی ڈی جی پی مکل گوئل کی برطرفی کا سبب بنی؟
لکھنؤ: گزشتہ سال جون میں یوپی پولیس کی کمان سنبھالنے والے ڈی جی پی مکل گوئل محض 11 مہینے کے بعد عہدے سے برطرف کر دئے گئے ہیں۔ انہیں اب سول ڈفینس کا ڈی جی (ڈائریکٹر جنرل) مقرر کیا گیا ہے۔ یوگی حکومت نے ڈی جی پی کو برطرف کرنے کے حوالہ سے جو بیان…
-

یوگی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکل گوئل کو عہدے سے کیا برطرف، حکم عدولی اور کام میں دلچسپی نہ لینے الزام
لکھنؤ: اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے یوپی کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مکل گوئل کو برطرف کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکم کی تعمیل نہ کرنے اور کام میں دلچسپی نہ لینے پر یہ قدم اٹھایا گیا…
-

اعظم خان کو جب بھی ضمانت ملتی ہے تو انھیں کسی دیگر معاملے میں جیل بھیج دیا جاتا ہے، یوگی حکومت کے رویے سے سپریم کورٹ نے کیا ناراضگی کا اظہار
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اتر پردیش کی یوگی حکومت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے معاملے میں شاید ایک پیٹرن ابھر رہا ہے کہ جب بھی انھیں ضمانت ملتی ہے تو انھیں کسی دیگر معاملے میں جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ زمین قبضہ کرنے کے ایک…
-

اعظم خان کی بیوی اور بیٹے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری
اعظم خان کے بیٹے اور رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق معاملے کی سماعت بدھ کے روز ایم پی-ایم ایل اے کورٹ (مجسٹریٹ ٹرائل) میں ہوئی۔ اس دوران عبداللہ اعظم اور ان کی ماں ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو عدالت میں پیش ہونا تھا، لیکن وہ نہیں پہنچے۔ اس وجہ سے عدالت…
-

سرکردہ علماء اور دانشوران کی خصوصی میٹنگ، موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے اعلامیہ جاری
ممبئی: (ملت ٹائمز) 10 مئی کو ممبئی میں ملک کے سرکردہ علماء کرام، دانشوران اور دیگر شخصیات کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مسلم رہنماؤں نے ملک کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ایک لائحہ عمل تیار کیا اور ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اس میٹنگ میں معروف عالم دین حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد…
-

اعظم خان کو مشروط ضمانت، مگر عدالت کا سخت تبصرہ، ‘طاقت کے نشے میں عہدے کا غلط استعمال کیا’
نئی دہلی: الہ آباد ہائی کورٹ نے سماجوادی رہنما اور سابق وزیر اعظم خان کو راحت ضرور دی لیکن راحت دیتے وقت ان کے خلاف سخت تبصرہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے طاقت کے نشے میں اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ عدالت نے کہا کہ ضمانت کسی بھی ملزم کا حق…