Category: خاص خبریں
-

راجستھان: ووٹنگ کے درمیان فتح پور شیخاوٹی میں کشیدگی، دو گروپ کے درمیان پتھراؤ
راجستھان میں اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے درمیان سیکر کے فتح پور شیخاوٹی میں دو گروپوں کے درمیان تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بوچیوال بھون کے پیچھے واقع محلے میں دو گروپوں میں کشیدگی کے بعد پتھربازی ہوئی ہے۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد کثیر تعداد میں…
-

قطری عدالت میں ہندوستانی درخواست منظور، سزائے موت پانے والے نیوی کے 8 سابق افسران کو راحت کی امید
نئی دہلی: قطر کی عدالت سے 27 اکتوبر 2023 کو ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں سزائے موت سنائے جانے کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قطر کی عدالت نے سزائے موت پانے والے ہندوستانی بحریہ کے سابق افسران کی اپیل منظور کر لی ہے اور کیس کی اگلی سماعت جلد…
-

تمل ناڈو میں شدید بارش، کوئمبٹور اور نیل گری میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان
چنئی: تمل ناڈو کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چار دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور سڑکوں پر سیلاب دکھائی دے رہا ہے۔ چنگالپٹو شہر سمیت آج بھی کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے کنور اور…
-

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج فاطمہ بی بی کا انتقال
ترواننت پورم: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج فاطمہ بی بی کا جمعرات کے روز کیرالہ کے کولم کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا، ان کی عمر 96 سال تھی۔ فاطمہ بی بی تمل ناڈو کی گورنر اور قومی انسانی حقوق کمیشن کی رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی تھیں۔…
-

ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد وزیر اعظم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ویڈیو جاری، ‘ہار جیت ہوتی رہتی ہے، مسکرائیے!’
نئی دہلی: کسی بھی کھیل میں جیت اور ہار ہوتی ہے۔ کبھی کوئی ٹیم مسلسل جیتنے کے باوجود ہار جاتی ہے اور کبھی ہار کے دہانے پر کھڑی ٹیم جیت جاتی ہے۔ یہ کھیل کی خوبصورتی ہے۔ کرکٹ ہو، فٹ بال ہو یا ہاکی۔ ہر کھیل میں فتح اور شکست ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر…
-

تملناڈو کے شہر پلاپٹی میں اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے ۲۳ویں قومی سمینار کا انعقاد، ملک بھر سے تقریباً تین سو علماء و ارباب افتاء کی شرکت
مذہبی وتہذیبی شناخت کی حفاظت، مال حرام سے بچنے کی کوشش اور شرعی اصولوں پر سرمایہ کاری جیسے اہم موضوعات پر فیصلے تامل ناڈو: جنوبی ایشیا کے موقر اور معروف علمی، تحقیقی اور فقہی ادارہ ”اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا“ نے اپنی روایت کے مطابق بتیسواں فقہی سمینار 18۔20/نومبر 2023”جامعۃ الاسوۃ الحسنۃ” کرور، تامل ناڈو میں…
-

ڈریسنگ روم میں وزیراعظم نریندر مودی نے محمد شامی کو گلے لگایا ہندستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی
احمد آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد جب پورا ملک افسوس کا اظہار کر رہا تھا اسی وقت وزیراعظم نریندر مودی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں گئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے…
-

کرکٹ عالمی کپ کے فائنل کے دوران میدان میں داخل ہوا فلسطین حامی، بمباری بند کرنے کی اپیل
احمد آباد: انڈیا کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا، کیونکہ ایک فلسطین حامی میدان میں داخل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری فائنل میچ کے 14ویں اوور کے دوران ایک شخص میدان میں…
-

اسامہ بن لادن کا ۲۱ برس پرانا ’لیٹر ٹوامریکہ‘ وائرل، وہائٹ ہاؤس نے شیئر کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے نائن الیون متاثرین کی توہین قرار دی
واشنگٹن: اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کا ۲۱ سا ل پرانا خط امریکہ میں ٹک ٹاک پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ خط گارڈین اخبار کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔جس نے حماس کے ساتھ اس کے موجودہ تنازعہ میں اسرائیل کی حمایت کے بارے میں…
-

پولیس کے مطابق ان کاروباروں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے اپنی مصنوعات کے لیے حلال سرٹیفیکیشن حاصل کیا۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں جن کاروباروں کا نام لیا گیا ہے ان میں سے ایک چنئی میں واقع حلال انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔ حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں شیلیندر کمار شرما نے الزام لگایا ہے کہ یہ کمپنیاں مختلف مصنوعات کے لیے حلال سرٹیفکیٹ جاری کر رہی ہیں۔ اس سرٹیفکیٹ کے ساتھ ریاست کے عوام کے ایمان کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ حلال سرٹیفیکیشن دینے کے بعد اشیاء فروخت کرنے والی نامعلوم کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ان کمپنیوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120B، 153A، 298,384,420,467, 468,471,505 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ‘جعلی’ حلال سرٹیفیکیشن مبینہ طور پر کاسمیٹکس، ٹوتھ پیسٹ، تیل اور صابن سے لے کر مختلف قسم کی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں کئی انجمنوں کو بھی نامزد کیا ہے، جن میں دہلی کی جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ، حلالہ کونسل آف انڈیا اور جمعیۃ علماء ممبئی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 2 ارب مسلمان ہیں جن میں سے تقریباً 40 لاکھ امریکہ میں رہتے ہیں۔ حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات امریکہ میں بڑے پیمانے پر فروخت ہوتی ہیں اور دنیا بھر میں بھی پہنچتی ہیں۔ اب حلال کی مانگ بڑھنے لگی ہے اور ہندوستان میں بھی حلال مصنوعات بڑے پیمانے پر فروخت ہو رہی ہیں۔
لکھنؤ: اتر پردیش پولیس نے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات فروخت کرنے کے الزام میں کئی کاروباری اداروں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کے بعد یوگی حکومت بھی حلال سرٹیفکیٹ جاری کرنے والی کمپنیوں پر سخت ہو گئی ہے اور ان پر کارروائی کی ہدایت دی…