ڈھاکہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق کوکس بازار کے روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان کھانے اور کپڑوں کی تقسیم کے دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
میانمار کی فوج اور بدھ ملیشیاﺅں سے جان بچا کر بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔