اسلام آباد(ملت ٹائمز)
روہنگیا مسلمانوں پر مسلسل جاری ظلم وتشدد کے خلاف اب پاکستان بھی بیدار ہوگیا ہے ،پاک میڈیا کے مطابق وہاں کی قومی اسمبلی میں روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم ستم کے خلاف تحریک التواءجمع کرایاگیا ہے۔ یہ تحریک التواءشاہ محمود قریشی، عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے معاملے پر فوری بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ برما میں لاکھوں مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جا رہے ہیں، معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ایوان میں جامع بحث کی جائے۔