ڈھاکہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے ایچ محمد علی نے بین الاقوامی برادری کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کے شورش زدہ صوبے راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ڈھاکا میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمسایہ ملک میانمار میں جاری تازہ تشدد کے نتیجے میں کم ازکم تین لاکھ روہنگیا باشندے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مغربی ممالک اور عرب ریاستوں کے سفارتکاروں سے ملاقات میں روہنگیا مہاجرین کے لیے فوری امدادی کارروائیوں کے موضوع پر بات چیت بھی کی ۔