Author: ملت ٹائمز اسٹاف
-

لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں ہلدوانی کے ہزاروں مسلمان دست بہ دعا
اتراکھنڈ کے ہلدوانی کا ماحول اس وقت سردی میں بھی انتہائی گرم نظر آ رہا ہے۔ ہزاروں مسلمان سڑکوں پر دست بہ دعا نظر آ رہے ہیں کہ کسی طرح ان کا آشیانہ ٹوٹنے سے بچ جائے۔ جب سے اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہلدوانی کے ونبھول پورہ واقع غفور بستی سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ…
-

بھارت جوڑو یاترا وقفے کے بعد پھر شروع، آج یوپی کے غازی آباد میں ہوگی داخل، سفری ہدایات جاری
نئی دہلی: راہل گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ آج یوپی میں داخل ہونے جا رہی ہے۔ تقریباً ایک ہفتے کے وقفے کے بعد یاترا دہلی سے روانہ ہوگی اور لونی بارڈر کے راستے غازی آباد میں داخل ہوگی۔ یاترا میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت کے پیش نظر دہلی…
-

قدآور سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی سزا پر روک، سپریم کورٹ کی یوپی حکومت کو نوٹس
سپریم کورٹ نے اترپردیش کے قدآور سابق ایم ایل اے مختار انصاری کی سزا پر روک لگادی ہے۔ انصاری نے الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے انہیں قصوروار ٹھہرانے اور سال کی سزا سنانے کے احکامات کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے معاملے میں یوپی حکومت کو نوٹس جاری کرکے…
-

میکسیکو کے جواریز شہر میں جیل پر حملہ، 10 سیکورٹی اہلکار سمیت 14 لوگوں کی موت، 24 قیدی فرار ہونے میں کامیاب
میکسیکو کے سرحدی شہر جواریز میں ایک جیل میں کچھ حملہ آوروں نے گولیاں چلادیں۔ اس حملے میں 14 لوگوں کی موت ہوگئی، وہیں ایک عہدیدار نے بتایا کہ جیل حملے میں مرنے والوں میں 10 سیکورٹی اہلکار اور چار قیدی تھے، جب کہ 13 دیگر زخمی ہوئے اور کم سے کم 24 فرار ہوگئے۔…
-

آندھرا پردیش: چندرابابو نائیڈو کی تقریب میں مچی بھگدڑ، موقع پر ہوئی 3 افراد کی دردناک موت
آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے ضلع گنٹور میں اتوار کو منعقدہ عوامی ریلی میں تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل بھی چندرابابو نائیڈو کی ریلی میں بھگدڑ جیسی صورت حال کے بعد آٹھ افراد کی…
-

سپریم کورٹ میں نوٹ بندی پر فیصلہ آج
سپریم کورٹ آج 58 درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنائے گی جس میں مرکز کے 8 نومبر 2016 کے 1000 اور 500 روپے کے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔یہ فیصلہ جسٹس ایس عبدالنذیر کی قیادت والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ سنائے گی جس نے 7 دسمبر کو مرکز…
-

ناسک ضلع میں جندل کمپنی میں زبردست آگ، 11 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، 12 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ
ممبئی: اتوار کی صبح ناسک ضلع کی اگت پوری تحصیل کے منڈھے گاؤں میں واقع جندل کمپنی میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں اب تک درجنوں کارکنوں کو موقع سے نکال کر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ نے 11 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ 12 مزدوروں کے…
-

نیا سال کردار سازی اور خواب غفلت سے بیداری کا سال ہو: حجۃ الاسلام سیدمحمود حسن رضوی
حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی نے نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا اور کہا: ہمیں اپنے ماضی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی گزشتہ سال کے حوادث اور واقعات سے عبرت اور تجربہ حاصل کرنے اور نئے…
-

ہندو – مسلم بیانیہ ملک کو کہاں لے جارہا ہے!
قاسم سید آفتاب، شردھا نام کی لڑکی کے ساتھ دوسال سے لیو ان ریلیشن شپ میں تھا۔ ایک دن اس نے شردھا کو قتل کر کے درجنوں ٹکڑے کیے اور مختلف مقامات پر پھینک دیے۔ سوشل میڈیا سے لے کر مین اسٹریم میڈیا تک وحشیانہ قتل کےمختلف پہلوؤں پر اتنی گفتگو ہو رہی ہے کہ…
-

سال کے پہلے دن عوام کو لگا مہنگائی کا جھٹکا! ایل پی جی سلنڈر 25 روپے تک مہنگا
نئی دہلی: مہنگائی سے پریشان عوام کو نئے سال کے پہلے دن ہی ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے، کیونکہ سرکاری تیل کمپنیوں نے یکم جنوری 2023 سے داموں میں اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ…