Author: Zafar Siddiqui
-

بنگلہ دیش: پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک
دارالحکومت ڈھاکہ کے جوار میں واقع ایک پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے جوار میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق کیرانی گنج کے علاقے میں واقع ملک کی واحد پلاسٹک فیکٹری…
-

مودی کا ’میک ان انڈیا ‘ اب ’ریپ ان انڈیا‘ میں تبدیل ہو چکا: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا، ملک میں روزانہ خواتین کے ساتھ زیادتی کی اطلاعات آتی ہیں، مودی ایک لفظ نہیں کہتے، مودی جی نے بیٹی بچانے کو کہا تھا لیکن یہ نہیں کہا کہ بیٹی کو ان کے ہی ایم ایل اے سے بچانا ہے! صاحب گنج: کانگریس کے سنیئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں…
-

شہریت ترمیمی بل پاس ہونے پر آر ایس ایس کا اظہار مسرت، مودی – شاہ کو کہا ’ شکریہ ‘
آر ایس ایس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے حکومت کے لئے جرأت مندانہ اقدام قرار دیا نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے جمعرات کو پہلی بار لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ذریعہ منظور کردہ شہریت ترمیمی بل (سی اے…
-

ریویوپٹیشن خارج کردیے جانے پر مایوسی ہوئی۔ کیوریٹوپٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ مجلس عاملہ کرے گی: مولانا ارشد مدنی
نئی دہلی: سپریم کورٹ کی چیف جسٹس اے ایس بوبڑے کی سربراہی والی بینچ نے آج مختصر سماعت کے بعدبابری مسجد پرآئے فیصلہ کے خلاف جمعیۃعلماء ہند ودیگر کی نظرثانی (ریووپٹیشن)کی تمام اپیلوں کو خارج کردیا، اس کے ساتھ ہی بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں انصاف کی جو مدھم سی لونظرآرہی تھی وہ بھی خاموش…
-

شہریت ترمیمی بل سے ہندوستان ایک جنونی مسلم مخالف سرزمین میں تبدیل: پاپولر فرنٹ
نئی دہلی: (پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی سکریٹری انیس احمد نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ شہریت ترمیمی بل کے پاس ہونے سے ملک ایک جنونی مسلم مخالف سرزمین میں تبدیل ہو گیا ہے۔ مسلمانوں کو دہرے درجے کا شہری یا پھر غیر شہری بنانے کے لئے انہیں اس بل…
-

بنگلہ دیش نے بھارت کو دیا جھٹکا، وزیر خارجہ نے منسوخ کردیا اپنا دورہ
ڈھاکہ: (ایم این این) شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے پاس ہونے کے بعد پہلے بنگلہ دیش سے سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا وہیں اب وزیر خارجہ اے کے عبد المومن نے بھارت کا دورہ رد کردیا۔ بھارت میں شہریت ترمیمی بل کے پاس ہونے کے بعد سے ہی بنگلہ دیش میں…
-

ایودھیا فیصلہ پر داخل کی گئی سبھی 18 نظرثانی عرضیاں سپریم کورٹ سے خارج
سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو ایودھیا معاملہ میں جو فیصلہ دیا تھا اس پر نظر ثانی کرنے کے لئے 18 عرضیاں داخل کی گئی تھیں، ان پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے سبھی عرضیوں کو خارج کر دیا ہے۔ 9 نومبر کو سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے ایودھیا معاملہ میں اپنا فیصلہ…
-

مودی حکومت کے شہری ترمیمی بل کا مقصد’ پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو ‘ ہے
مولانا محمد برہان الدین قاسمی انگریزی سے اردو ترجمہ محمد راشد قاسمی شہری ترمیمی بل (کیب) 2019 ، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ایک ایسا تیار کردہ پھندا ہے جو”پھٹ دالو اور حکومت کرو” کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لایا گیا ہے۔ یہ بل نہ صرف ہندوستان کی سالمیت اور…
-

آسام میں بے قابو مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، چند افراد زخمی
آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اسی بیچ آج آسام کے لالن گاؤں علاقے میں پولیس نے احتجاجی افراد پر فائرنگ کی جس میں چند افراد زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ریاست آسام سمیت شمال مشرق ریاستوں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ آسام کے ایک…
-

آسام: احتجاجی مظاہرے کم نہ ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس لاء اینڈ آرڈر کا تبادلہ
آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اس درمیان لاء اینڈ آرڈر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس مکیش اگروال کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انھیں اب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس (سی آئی ڈی) کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ Mukesh Agrawal,…