Category: نیوز
-

ملک مخالف تقریر پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کرے، شہباز شریف کا مطالبہ
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں جلسہ عام میں ملک مخالف تقریر کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ‘ایکسپریس ٹریبیون’ نے پیر کو یہ رپورٹ دی۔ یہاں جاری ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم…
-

جدہ ایئرپورٹ پر افراتفری اور پروازوں میں تاخیر کی پاداش میں سی ای او برطرف
الریاض: جدہ ایئرپورٹ کے چیف ایکزیگیٹو آفیسر (سی ای او) ریان طرابزونی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ نئے سی ای او کا بھی تقرر کر دیا گیا۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی ای او کی برطرفی کا فیصلہ جدہ ایئرپورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لیا ہے۔ اس برطرفی کے بارے…
-

بی پی ایس سی کا سوالیہ پرچہ لیک، امتحان منسوخ
بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) نے امتحان پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کے بعد 67ویں مشترکہ (ابتدائی) مقابلہ جاتی امتحان کو منسوخ کردیا۔ بی پی ایس سی کے 67ویں مشترکہ ابتدائی مقابلہ جاتی امتحان کا اتوار کو ریاست کے مختلف مراکز پر انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کئی اضلاع کے امتحانی مراکز…
-

ریلائنس ریٹیل نے روزانہ 7نئے اسٹور کھولنے کے ساتھ 1.5 لاکھ نئے نوکریاں دیں
نئی دہلی: ریلائنس ریٹیل کی شاندار کارکردگی مسلسل جاری ہے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں اور وہ بھی اس وقت جب پوری دنیا کووڈ وبائی امراض کے برے اثرات سے جوجھ رہی تھی، کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق…
-

اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر اجازت کے بغیر احتجاج، ایف آئی آر درج ، بی جے پی سے وابستہ کئی افراد گرفتار
نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے بی جے پی سے وابستہ کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔…
-

پنجاب: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے
دہلی میں بی جے پی لیڈر تیجندر پال بگا کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی کے بعد اب سی بی آئی نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی جسونت سنگھ کے کئی مقامات…
-

اُردو کو اُردو رسمِ خط میں لکھنا پڑھنا چاہئے: پروفیسر اختر الواسع
اسلامی اسکالر اورمولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپور کے سابق سربراہ پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ اردو محض ایک زبان نہیں بلکہ ایک تہذیبی رویے اور ثقافتی مظہر کی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کا رسمِ خط اس کی روح ہے اور یہ شرف بھی اردو زبان کے رسمِ خط کو حاصل ہے…
-

مصر: انتہا پسندوں کے حملے میں 11 فوجی جاں بحق
قاہرہ: مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء سے متصل نہر سویز زون میں دہشت گردی کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ مصری فوج نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں نے انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز علاقے میں ان کے دہشت گردی کے حملے کو ناکام…
-

شاہین باغ بلڈوزر کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی سی پی ایم
نئی دہلی: دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کی طرف سے لکھے گئے خط کے بعد کارپوریشنوں کی طرف سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور تین دن پہلے جنوبی دہلی کے سنگم وہار میں بلڈوزر سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے چلائی…
-

اعظم خان کو 87 میں سے 86 معاملوں میں ضمانت دے دی تو ایک میں کیوں نہیں! سپریم کورٹ کا ہائی کورٹ سے سوال
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے نہ سنائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جب اعظم خان کو 87 میں سے 86 مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے تو الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک کیس میں…