Category: ساراجہاں
-

شمالی جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے دارالحکومت ہینوور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہینوور میڈیکل یونیورسٹی (ایم ایچ ایچ) کی انتطامیہ نے اس نادانستہ غلطی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایچ ایچ کی طرف سے جاری کردہ ایک معذرتی بیان میں کہا گیا ہے، ”ہینوور میڈیکل یونیورسٹی دو لاشوں کی شناخت کے حادثاتی طور پر بدل جانے کے نتیجے میں پیش آنے والے اس واقعے پر گہرے افسوس اور متعلقہ مسلمان کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔” تدفین کے لیے میت کے بجائے راکھ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جس مسلمان کی میت کو گزشتہ جمعے کے روز غلطی سے نذر آتش کر دیا گیا، وہ ایک 71 سالہ مرد اور ترک شہری تھا۔ اخبار ‘ہینورشے الگمائنے سائٹنگ’ کے مطابق اس مسلم مرد کی میت کو جس دوسرے شخص کی لاش سمجھ کر نذر آتش کر دیا گیا، وہ ہینوور ہی کے علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 81 سالہ مرد تھا۔ ہینوور میڈیکل یونیورسٹی کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہوا جب انتقال کر جانے والے ترک شہری کے اہل خانہ اس کی تدفین کی تیاریاں کر رہے تھے اور متوفی کی میت کے بجائے ایک راکھ دان میں اس کی راکھ اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ اس غلطی کے انکشاف کے بعد متوفی ترک شہری کے لواحقین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی، جس کی طرف سے تفتیش جاری ہے۔ ہینوور پولیس کے ترجمان کے مطابق، ”ہم دونوں متاثرہ خاندانوں کے ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں مگر اس واقعے کی ایک قابل سزا مجرمانہ واقعے کے طور پر چھان بین نہیں کی جا رہی کیونکہ یہ ایک غلط فہمی تھی، جس میں اب تک کسی بھی دانستہ مجرمانہ اقدام کا کوئی سراغ نہیں ملا۔” مسلمانوں کی صوبائی تنظیم کی طرف سے مذمت جرمن صوبے لوئر سیکسنی میں مسلمانوں کی ایک تنظیم ‘شوریٰ لوئر سیکسنی’ نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہینوور میڈیکل یونیورسٹی میں جیسے بھی حالات میں ایک مسلمان اور ایک مسیحی باشندے کی لاشوں کی شناخت بدل جانے کا یہ واقعہ پیش آیا، یونیورسٹی ہسپتال کی انتظامیہ کو اس کی تفصیلی چھان بین کر کے مستقبل میں ایسے کسی بھی ممکنہ واقعے کے دوہرائے جانے کا راستہ روکنا چاہیے۔ شوریٰ لوئر سیکسنی کے سربراہ رجب بِلگین نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ ترک شہری کی موت اس کے اہل خانہ کے لیے دوہرے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بنی۔ رجب بِلگین کے بقول ایک تو اس خاندان کے افراد پہلے ہی اپنے اس رکن کی موت پر شدید صدمے میں تھے اور دوسرے یہ کہ اس مسلمان کی میت بھی جلا دی گئی، جو کہ اسلامی مذہبی احکامات کے سراسر منافی اور انتقال کر جانے والے مسلمانوں کی آخری رسومات کے جائز طریقہ کار کے بالکل برعکس ہے۔ جرمنی میں ترک مسلمان کی میت غلطی سے نذر آتش
شمالی جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے دارالحکومت ہینوور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہینوور میڈیکل یونیورسٹی (ایم ایچ ایچ) کی انتطامیہ نے اس نادانستہ غلطی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایچ ایچ کی طرف سے جاری کردہ ایک معذرتی بیان میں کہا گیا ہے، ”ہینوور میڈیکل یونیورسٹی دو لاشوں کی شناخت کے…
-

سمندر میں لاپتہ 180روہنگیاوں کے زندہ بچنے کی امیدیں ختم
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے پیر کے روز کہا کہ نومبر کے اواخر میں ایک کشتی کے ذریعہ بنگلہ دیش سے اپنا سفرشروع کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کا کوئی پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔ وہ سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں اور اس بات کا قوی…
-

نیپال: پراچند کے وزیراعظم بننے سے بھارت فکرمند
پراچند نے بھارت کے قریب ترین پڑوسی نیپال میں سن 1996 سے 2006 کے درمیان خانہ جنگی کے دوران ماؤ نواز گوریلا تحریک کی قیادت کی تھی۔ ملک سے 240 سالہ شہنشاہیت کا خاتمہ اور پارلیمانی جمہوریت کے قیام میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، امریکی…
-

بم سائیکلون: امریکہ اور کینیڈا میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، کم از کم 38 ہلاک
حکام کے مطابق چار ہلاکتیں کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے شہر میرٹ میں ہوئی ہیں جہاں ایک مسافر بس برفیلی سڑک پر پھسلن کے باعث الٹ گئی۔ امریکہ میں ایری کاؤنٹی کے ایگزیکٹو مارک پولونکارز نے روئٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شدید برفانی طوفان اور انتہائی منفی درجہ حرارت کے باعث تقریباً…
-

چین کے ایک صوبے میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی
بیجنگ: چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس تعداد کے دگنا ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو کورونا ٹالیرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔…
-

ٹویٹر نے مسک کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پابندی لگا دی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کے روز ان کئی صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کردیے جو اس کمپنی اور ایلون مسک کی جانب سے اسے اپنی ملکیت میں لینے کے عمل کی کوریج کرتے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کے ایک روز بعد…
-

روس کا یوکرین پر تابڑ توڑ میزائیل حملہ ، چاروں طرف دھماکوں کی خوفناک آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول
مہینوں سے روس کے ساتھ جنگ لڑنے والے یوکرین پر ایک بار پھر بمباری شروع ہو گئی ہے۔ اس بار آل آؤٹ کے موڈ میں نظر آنے والے روس نے ایک خوفناک میزائل حملہ کرکے پورے یوکرین میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ روس نے بحیرہ اسود سے یوکرین…
-

فیفا عالمی کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مراکشی شائقین کا زوردار ہنگامہ
قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے مراکش کو صفر کے مقابلے دو گولوں سے شکست دے دی۔ اس کے بعد مراکش کے شائقین کا غصہ فرانس سے لے کر برسلز کی سڑکوں تک دیکھا گیا۔ خبر ہے کہ فرانس میں کئی مقامات پر مراکش کے شائقین…
-

چین میں ایک بار پھر کورونا نے مچایا تہلکہ! دوائیں ختم، میڈیکل اسٹورز پر لگ گئیں لمبی قطاریں
بیجنگ: چین کی زیرو کووڈ پالیسی کے سخت قوانین میں نرمی کے بعد اب ایک بار پھر کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ بیجنگ کے رہائشیوں نے سردی کی دوائیں ختم ہونے اور فارمیسیوں میں لمبی لائنوں کی شکایت کی ہے۔ جبکہ چینی سرچ انجن Baidu کے مطابق بخار کو کم کرنے والے…
-

کانگو میں سیلاب نے مچائی تباہی ، گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ ؛ 141 افراد ہلاک
کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 141 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے…