Author: Zafar Siddiqui
-

سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر اور ملک بھر میں پولیس زیادتیوں کے خلاف ویمن انڈیا موؤمنٹ کا بنگلورو میں احتجاج !
بنگلورو: (پریس ریلیز) ویمن انڈیا موؤمنٹ(WIM)نے گزشتہ 26دسمبر کو بنگلور وکے ٹاؤن ہال پر شہریت ترمیمی ایکٹ (CAA)، NRC اور NPRکے خلاف اور جامعہ ملیہ نئی دہلی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جے این یو، منگلورسمیت ملک بھر میں پولیس ٖ زیادتیوں کی مذمت میں ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ریاست کی…
-

بلند شہر میں مسلم سماج نے انتظامیہ کو 6 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا
بلند شہر: ریاست اترپردیش کے بلند شہر میں مسلم سماج کی جانب سے انتظامیہ کو 6 لاکھ 27 ہزار 700 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ حوالہ کیا گیا۔ گذشتہ جمعہ بلند شہر میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا تھا جس میں پرتشدد واقعات پیش آئے تھے۔ ہجوم کی جانب سے…
-

ممبئی : غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے سی اے اے کے خلاف پُر امن مظاہرہ !
مظاہرین میں بڑی تعداد برادران وطن کی تھی جو مرکزی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے متذکرہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ ممبئی: کانگریس رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی کی قیادت میں راشٹریہ ایکتا منچ، مولاناآزاد وچار منچ سمیت کئی…
-

ملی کونسل کا ہنگامی اجلاس، بے قصور گرفتارکئے گئے لوگوں کو قانونی مدد فراہم دیگر مقاصد کے پیش نظر مختلف مذاہب پر مشتمل 9؍ رکنی مرکزی رابطہ کمیٹی کا قیام
نئی دہلی: ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں آل انڈیا ملی کونسل نے انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے کانفرنس ہال میں ایک اہم ترین اجلاس طلب کیا، جس میں کونسل کی مجلس عاملہ کے ارکان کے علاوہ مختلف ملی تنظیموں کے فعال کارکنان اور کئی مذاہب کے نمائندگان نے شرکت کی اور متعدد…
-

ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پُر امن مظاہرے
ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر امن مظاہرہ ہوئے، مظاہرین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر امن مظاہرہ ہوئے ۔ مظاہرین نے اس بات کو…
-

اتر پردیش تشدد میں مہلوکین کی تعداد 19 ہوئی، 1100 افراد گرفتار، 5500 زیر حراست
2013 کے مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات میں 1480 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا جو یو پی کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرفتاریاں تھیں۔ شہریت قانون کے خلاف مظاہروں میں اب تک 1100 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے…
-

فیروزآباد: حاجی قادر نے یوپی پولیس کانسٹیبل کی جان بچانے کے لئے نماز چھوڑ دی!
سپاہی اجے نے کہا، ’’حاجی صاحب میری زندگی میں فرشتہ بن کر آئے اور تشدد کے دوران میری جان بچا لی، وہ نہیں ہوتے تو میں نہیں بچ پاتا‘‘ فیروزآباد: ملک بھر میں سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون) کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ اتر پردیش میں ہونے والے تشدد کے…
-

ممبئی: غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے سی اے اے کے خلاف پُر امن زبردست مظاہرہ
مظاہرین میں بڑی تعداد برادران وطن کی تھی جو مرکزی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے متذکرہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ممبئی: (یو این آئی) کانگریس رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی کی قیادت میں راشٹریہ ایکتا منچ، مولاناآزاد وچار منچ…
-

سنگھ سربراہ موہن بھاگوت نے ایک مرتبہ پھر دیا متنازع بیان، مسلمان سمیت تمام بھارتیوں کو کہا ہندو
آر ایس ایس کےسربراہ موہن بھاگوت نےکہاکہ آرایس ایس کی نظر میں ملک میں 130 کروڑآبادی ہندو سماج ہی ہے۔ چاہے ان کا مذہب اور تہذیب کچھ بھی ہو۔ انہوں نےکہاکہ مذہب اور تہذیب پرتوجہ دئیے بغیر جو لوگ قومیت کا جذبہ رکھتےہیں۔ اور ہندوستان کی ثقافت اور اس کی وراثت کااحترام کرتےہیں وہ ہندوہیں۔…
-

کانگریس کا یوگی سے معافی کا مطالبہ، تشدد کی انکوائری سپریم کورٹ کے جج سے کرائی جائے
’بدلہ لینے‘ جیسے جملے کا استعمال کرنے پر یوگی سے بلاشرط معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے راجیہ سبھا رکن آنند شرما نے یوپی میں ہوئے تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کرانے کا مطالبہ کیا لکھنؤ: شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف ’بدلہ لینے‘ جیسے جملے کا…