Category: مسلم دنیا
-

کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملہ ہوسکتا ہے: امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر حملے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز نے مجھے بتایا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ایک اور حملہ ہوسکتا…
-

کابل سے شہری انخلا کا برطانوی آپریشن، آج تمام
کابل: برطانوی فوج آج ہفتے کے روز کابل سے شہری انخلا کا آپریشن مکمل کر رہی ہے۔ تاہم جنرل نک کارٹر کے مطابق اب بھی سینکڑوں ایسے افغان شہری جو برطانیہ میں سکونت کے اہل ہیں، افغانستان ہی میں رہ جائیں گے۔ جمعے کے روز برطانوی وزیردفاع بین ویلیس نے کہا تھا کہ یہ ملکی…
-

افغانستان کی عبوری حکومت میں ہر نسل اور قبائل کی نمائندگی ہوگی، طالبان کا اعلان
طالبان ذرائع کے مطابق عبوری حکومت کا دورانیہ اس وقت واضح نہیں تاہم نئی عبوری حکومت میں تاجک اور اُزبک قبائلی رہنماؤں کے بیٹوں سمیت نئے چہرے شامل ہوں گے۔ کابل: افغانستان میں کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے افغانستان میں بننے والی عبوری حکومت میں تمام نسلوں اور قبائلی رہنماؤں کو نمائندگی دینے…
-

بنگلہ دیش: مسافر بردار کشتی غرقاب ہونے سے چھ بچوں سمیت 21 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
بنگلہ دیش میں ایک مسافر بردار کشتی ایک کارگو کشتی سے ٹکرا کر غرق ہو گئی اس واقعے میں چھ بچوں سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ درجنوں لاپتا ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک کے مشرقی حصے میں واقع ایک جھیل میں اس وقت پیش…
-

افغانستان: طالبان نے عوام کو ایک ہفتے کے اندر سرکاری املاک اور ہتھیار جمع کرانے کی دی ہدایت
کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل کے عوام سرکاری مکان، گاڑیاں اور ہتھیار واپس کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل کے باشندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر سرکاری گاڑیاں ، ہتھیار ، گولہ بارود اور دیگر…
-

امریکی فوج کا افغانستان میں داعش کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، کابل دھماکوں کا کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے کابل ایئرپورٹ پر کئے گئے دھماکے کے اہم منصوبہ ساز کو مار گرایا ہے، ڈورون کے ذریعے کیا گیا فضائی حملہ پاکستان کی سرحد پر انجام دیا گیا کابل: افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ایک خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 150 سے زیادہ افراد…
-

افغانستان: ترکی نے ابھی کابل ایئرپورٹ کا انتظام نہیں سنبھالا ہے، انتظامیہ واضح ہونے کے بعد فیصلہ کریں گے: طیب ایردوان
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے انتظام میں مدد کی درخواست کی ہے اور ترک صدر کے بقول، وہ کہتے ہیں، سکیورٹی ہم یقینی بنائیں گے۔ آپ انتظام دیکھیں۔ لیکن بوسنیا ہرزے گووینا اور مانٹی نیگرو روانہ ہونے سے قبل استنبول میں ایک اخباری کانفرنس میں ترک…
-

کابل ایئرپورٹ دھماکے میں مہلوکین کی تعداد 170 سے زائد، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک
کابل: کابل ائیرپورٹ کے نزدیک دو خودکش حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 170 سے زائد ہوگئی جب کہ زخمی ہونے والے 150 افراد میں سے بعض کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دو خودکش حملوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے…
-

طالبان کے جامع نگراں حکومت تشکیل دینے کیلئے صلاح مشورے جاری، امریکا کا حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو حکومت کا حصہ بنانے پر زور
کابل: طالبان نے جامع نگراں حکومت تشکیل دینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے اور حکومت میں نئے چہروں سمیت تمام قبائل سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ عرب ٹی وی (الجزیرہ) کی رپورٹ کے مطابق طالبان افغانستان میں ایک منظم نگراں حکومت تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہے…
-

قازقستان کے فوجی اڈے پر دھماکہ ، 5 اہلکار ہلاک، 90 زخمی
نورستان: قازقستان کے فوجی اڈے پر پہ در پہ ہونے والے 10 خوفناک دھماکوں میں 5 اہلکار ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ 10 خوفناک دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور فضا…