Category: نیوز
-

سلمان خورشید کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے والی دوسری عرضی بھی ہائی کورٹ سے خارج
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز سلمان خان کی کتاب ‘سن رائز اور ایودھیا’ پر پابندی عائد کرنے سے انکار کرتے ہوئے عرضی کو خارج کر دیا۔ یہ اس نوعیت کی دوسری عرضی تھی جس میں عرضی گزار نے مرکز اور دہلی حکومت کو سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر سلمان خورشید…
-

پارلیمنٹ میں عوام کی بات اٹھانے پر معافی مانگنے کا کوئی سوال ہی نہیں: راہل گاندھی
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو اپوزیشن کے اراکین کی معطلی واپس لینے کے لیے معافی مانگنے کی حکومت کی شرط پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایوان کو بتانا چاہیے کہ عوام سے جڑے مسائل کو اٹھانا کیاغلط ہے اور اس کے لیے کیا معافی مانگنی چاہیے۔…
-

ملک سے غداری کے الزام میں قید شرجیل امام درخواست ضمانت منظور
نئی دہلی: الہ آباد ہائی کورٹ نے شرجیل امام کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ ان پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔ سال 2019 میں تقریر کے بعد شرجیل امام کے خلاف ملک…
-

بھارت: نفرت جیت گئی، آرٹسٹ ہار گیا!
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منّور فاروقی کا یہ بارہواں شو تھا جسے گزشتہ دو مہینوں کے دوران منسوخ کیا گیا۔ بنگلور پولیس نے اپنے ایک اعلان میں انہیں” متنازع شخص “ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خلاف ورزی کے خدشے کے سبب منّور فاروقی کا شو…
-

ملی کونسل کی اکثر ریاستی شاخوں کے ذریعہ 26؍نومبر کو ” یوم دستور“ منایا گیا
نئی دہلی: 29/ نومبر 2021: آل انڈیا ملی کونسل نے ملک گیر سطح پر اپنی ریاستی شاخوں کو ایک سرکلر بھیج کر 26/ نومبر 2021 کو ”یوم دستور“ کے عنوان پر آن لائن وآف لائن پروگراموں کے انعقاد کی ہدایت کی تھی۔ چنانچہ اکثر ریاستی شاخوں میں پروگراموں کے انعقاد کیے گئے، جن کی رپورٹیں مرکزی…
-

کورونا سے بچاؤ میں ستانوے فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کرنے والے جرمن کے ڈاکٹر نے اپنی بنائی ہوئی ویکسین درجنوں افراد کو لگا ڈالی
جرمنی میں ایک ڈاکٹر نے کئی افراد کو اپنی بنائی ہوئی ویکسین لگا دی۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ ویکسین کورونا سے بچاؤ میں ستانوے فیصد موثر ہے مگر قانون کی نگاہ میں وہ ملزم ہے۔ جانیے کیسے۔ جرمن شہر لوبیک میں مقامی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دن کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر ونفریڈ…
-

پنجاب: تعلیمی محکمہ میں خالی 10 ہزار عہدہ بھرے جائیں گے، 2 ہزار پی ٹی ٹیچر کی بھی ہوگی بحالی
پنجاب میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی دینے کے لیے پنجاب حکومت ریاست کے محکمہ تعلیم میں خالی پڑے سبھی عہدوں کو بھرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے تحت کم از کم 10 ہزار عہدوں پر تقرریاں ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے پیر کے روز محکمہ تعلیم میں محکمہ…
-

ملک کی آواز اٹھانے والوں کی ہی آواز دبا رہی ہے مودی حکومت، 12 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی سے ناراض ملکارجن کا بیان
نئی دہلی: راجیہ سبھا کے 12 اراکین پارلیمنٹ کو پورے سرمائی اجلاس کے لیے ایوان سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ پارلیمانی روایت اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ تکبر والی حکومت نے ایسا اراکین پارلیمنٹ…
-

سپریم کورٹ نے پناہ گزینوں کی عرضی پر مرکز کو بھیجا نوٹس
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن فار رفیوجی (یو این ایچ سی آر) سے رجسٹرڈ روہنگیا سمیت پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کے لیے خوراک کی حفاظت کی عرضی پر پیر کو مرکز اور کئی دیگر ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور…
-

سنیوکت کسان مورچہ نے یکم دسمبر کو سنگھو بارڈر پر طلب کی ایمرجنسی میٹنگ
نئی دہلی: زرعی قوانین کی واپسی کے باوجود کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے، اس درمیان پنجاب کی 32 کسان تنظیموں نے سنگھو بارڈر پر میٹنگ کر ‘کسان تحریک’ کو لے کر غور و خوض کیا اور یکم دسمبر کو ایمرجنسی میٹنگ کا فیصلہ لیا گیا۔ اسی دن ایم ایس پی کمیٹی کو لے کر بھی…