Category: نیوز
-

ملک بھر کے حالات بالخصوص منی پور و ہریانہ کے تناظر میں ملی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کو غیرمعمولی تشویش
نئی دہلی: آل انڈیا ملی کونسل نے ملک میں بڑھتی شرانگیزیاں بالخصوص ہریانہ کے نوح ومیوات اور ریاست کے گرد ونواح میں واقع شہروں وقصبات میں فرقہ وارانہ بنیاد پر جس طرح حالات بگاڑنے کی کوشش ہورہی ہے، اس پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس (آن…
-

راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت 138ویں دن بحال ہو گئی
مودی سرنیم کیس میں سپریم کورٹ کی راحت کے تین دن بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ اب کانگریس رہنما پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے سزا پر روک لگانے کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس سلسلے میں فیصلہ لیا ہے۔ کانگریس راہل…
-

مجھے پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ خانہ نظر بند رکھا گیا: محبوبہ مفتی کا دعویٰ
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ ہفتے کے روز خانہ نظر بند رکھا گیا۔ انہوں نے ہفتے کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرکے کہا: ‘آج مجھے پارٹی کے دیگر سینئر لیڈورں کے ساتھ خانہ نظر بند…
-

تمل ناڈو: سری رنگم مندر کے مشرقی دروازے کے ٹاور کی دیوار گری، کوئی جانی نقصان نہیں
چنئی: تمل ناڈو میں عالمی شہرت یافتہ سری رنگم سری رنگناتھ سوامی مندر کے مشرقی داخلی ستون کی دیوار کا ایک حصہ ہفتہ کی صبح منہدم ہو گیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق صبح تقریباً 2 بجے پیش آنے والے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مشرقی جانب داخلی دروازے کے پہلے اور دوسرے درجے…
-

ہندوستان کے ایک ہزار سالہ گنگا جمنی سماجی تانے بانے کو تباہ کرنے کی سازش کی سخت مذمت
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کا میوات اور ملک کے دوسرے مقامات پر اقلیتوں پر تشدد کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ نئی دہلی: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (اے آئی ایم ایم ایم) نے نوح کے فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے اور اس سے نپٹنے میں ہریانہ حکومت کی ناکامی کی سخت مذمت…
-

مودی ہتک عزتی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی سزا پر لگائی روک، لوک سبھا رکنیت ہوگی بحال
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مودی کنیت سے متعلق ہتک عزتی کے معاملہ میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سنائی گئی سزا کو معطل کر دیا۔ سپریم کورٹ نے اس دوران تبصرہ کیا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ تبلیغ کی طرح ہے اور راہل گاندھی کو زیادہ سے زیادہ سزا دینا…
-

ممبر آف پارلیمنٹ مولانا بدر الدین اجمل کے ہاتھوں بٹلہ ہاؤس میں انگلش انسٹی ٹیوٹ ‘ایگل اکیڈمی’ کے آف لائن سینٹرکا افتتاح
نئی دہلی، 2 اگست: آن لائن انگلش کلاسز کے حوالے سے ہندوستان بھر میں مشہور ومعروف ایگل اکیڈمی کے آف لائن سینٹر کا کل بروز بدھ2/اگست 2023کو مولانا بدر الدین اجمل قاسمی (ممبر آف پارلیمنٹ و صدر جمعیت علمائے آسام)کے ہاتھوں، بٹلہ ہاؤس، دہلی میں افتتاح کیاگیا۔ واضح رہے کہ انگلش انسٹی ٹیوٹ ‘ایگل اکیڈمی’…
-

نوح میں برپا ہوئے تشدد میں 6 افراد ہلاک، 116 گرفتار، ہریانہ کے وزیر کھٹر کا بیان
چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بدھ کو کہا کہ نوح میں تشدد کی وجہ سے 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں 116 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ کھٹر نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ…
-

گرگرام کے سوہنا میں شاہی مسجد پر شرپسندوں کا حملہ ، توڑ پھوڑ، پولیس نے امام اور اہلِ خانہ کی جان بچائی
گروگرام کے سوہنا علاقہ میں صبح ڈیڑھ بجے امن کمیٹی کے اجلاس کے بعد پولیس فورس نے سوہنا میں فلیگ مارچ شروع کیا۔ اسی دوران کچھ شرپسند شاہی مسجد تک پہنچ گئے۔ امر اجالا کے مطابق شرپسندوں نے مسجد میں نصب پنکھے، وہاں رکھی میزیں اور کرسیاں اور دیگر چیزیں توڑ دیں۔ 30 سے زائد…
-

بھارت میں تین سال میں تیرہ لاکھ سے زائد خواتین لاپتہ
بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے پارلیمان میں پیش کردہ اس رپورٹ نے خواتین کے حوالے سے تشویش ناک صورت حال کو اجاگر کیا ہے۔ ملک میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو(این سی آر بی) کے فراہم کردہ اعدادو شمار کی بنیاد پر وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ…