Category: ترکی
-

ترکیہ – شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 24 ہزار سے متجاوز، ریسکیو آپریشن جاری، این ڈی آر ایف نے 8 سالہ بچی کو زندہ نکالا
انقرہ: ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد سے بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔ جوں جوں ریسکیو آپریشن آگے بڑھ رہا ہے مہلوکین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکیے اور اور شام میں مجموعی طور پر 24 ہزار…
-

ترکیہ میں زلزلہ کے بعد لاشوں کا انبار، تدفین کے لیے جگہ کی کمی کا سامنا، عارضی قبرستان بنانے کا سلسلہ شروع
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آئے تباہناک زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد 21 ہزار کے پار پہنچ چکی ہے اور ہزاروں زخمی افراد کا علاج اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ اس درمیان ترکیے میں ملبہ سے لاشوں کا نکلنا اب بھی جاری ہے۔ ایسے میں ان لاشوں کی تدفین کے لیے جگہ کی…
-

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہزار سے متجاوز
پیر کو ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے آنے والے زلزلے میں منگل کو ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترکیہ میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 5000 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہمسایہ ملک شام میں ہلاکتوں کی تعداد کم وبیش 2000 تک پہنچ گئی ہے۔ دونوں ممالک…
-

ترکی اور شام میں ہولناک زلزلے سے ۲۳۰۰ سے زائد ہلاکتیں
ترکی کے ۱۰ شہروں میں تباہی ، پے درپے تین زلزلوں سے ۲۸۱۸عمارتیں زمین دوز ،۱۱۲۱ جاں بحق، ہر طرف چیخ و پکار، شام میں ۷۸۳ افراد لقمہ اجل بن گئے، دونوں ممالک میں زخمیوں کی تعداددس ہزار سے تجاوز، لبنان اور اسرائیل بھی لرزاُٹھا، ترک صدر نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردیا،نیٹو ، یورپی…
-

ترکی اور شام سمیت مشرقی وسطی کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ، تقریباً 750 افراد جاں بحق، زائد از ہزار شدید زخمی
ترکی اور شام سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی علاقوں میں میں پیر یعنی 6 فروری کی صبح دو طاقتور زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہر طرف تباہی کا منظر دیکھا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ نیوز پورٹل اے بی پی کے مطابق اب تک کل 750 افراد کی…
-

ترکیہ میں 7.4 کی شدت سے آئے طاقتور زلزلے سے مچی شدید تباہی، کئی عمارتیں تباہ، 76 افراد جان بحق، 440 افراد زخمی
جنوبی ترکی میں ایک طاقتور زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ زلزلہ ترکی کے شہر نوردگی سے 23 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد زلزلے کی…
-

ترکیہ کے انتخابات: کون لے گا بازی، انقرہ سے گراؤنڈ رپورٹ
افتخار گیلانی ابھی تک رائے عامہ کے جوابتدائی جائزے شائع ہوئے ہیں، ان کے مطابق حکمراں اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیامانی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ حال ہی میں صدر رجب طیب اردوغان نے پارلیامنٹ اور اپنی صدرات کی مدت…
-

ترکیہ میں خوفناک دھماکہ ، 7 افراد ہلاک، 5 زخمی
انقرہ: ترکیہ میں ریسٹورنٹ کے اندر خوفناک دھماکے کے نتیجے میں سات افراد کی زندگی کا چراغ بجھ گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکا ترکیہ کے مغربی صوبے ایدین کے ضلع نازیلی میں واقع ریسٹورنٹ میں ہوا، جس سے متعلق شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہو…
-

شمالی جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے دارالحکومت ہینوور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہینوور میڈیکل یونیورسٹی (ایم ایچ ایچ) کی انتطامیہ نے اس نادانستہ غلطی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایچ ایچ کی طرف سے جاری کردہ ایک معذرتی بیان میں کہا گیا ہے، ”ہینوور میڈیکل یونیورسٹی دو لاشوں کی شناخت کے حادثاتی طور پر بدل جانے کے نتیجے میں پیش آنے والے اس واقعے پر گہرے افسوس اور متعلقہ مسلمان کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔” تدفین کے لیے میت کے بجائے راکھ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جس مسلمان کی میت کو گزشتہ جمعے کے روز غلطی سے نذر آتش کر دیا گیا، وہ ایک 71 سالہ مرد اور ترک شہری تھا۔ اخبار ‘ہینورشے الگمائنے سائٹنگ’ کے مطابق اس مسلم مرد کی میت کو جس دوسرے شخص کی لاش سمجھ کر نذر آتش کر دیا گیا، وہ ہینوور ہی کے علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 81 سالہ مرد تھا۔ ہینوور میڈیکل یونیورسٹی کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہوا جب انتقال کر جانے والے ترک شہری کے اہل خانہ اس کی تدفین کی تیاریاں کر رہے تھے اور متوفی کی میت کے بجائے ایک راکھ دان میں اس کی راکھ اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ اس غلطی کے انکشاف کے بعد متوفی ترک شہری کے لواحقین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی، جس کی طرف سے تفتیش جاری ہے۔ ہینوور پولیس کے ترجمان کے مطابق، ”ہم دونوں متاثرہ خاندانوں کے ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں مگر اس واقعے کی ایک قابل سزا مجرمانہ واقعے کے طور پر چھان بین نہیں کی جا رہی کیونکہ یہ ایک غلط فہمی تھی، جس میں اب تک کسی بھی دانستہ مجرمانہ اقدام کا کوئی سراغ نہیں ملا۔” مسلمانوں کی صوبائی تنظیم کی طرف سے مذمت جرمن صوبے لوئر سیکسنی میں مسلمانوں کی ایک تنظیم ‘شوریٰ لوئر سیکسنی’ نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہینوور میڈیکل یونیورسٹی میں جیسے بھی حالات میں ایک مسلمان اور ایک مسیحی باشندے کی لاشوں کی شناخت بدل جانے کا یہ واقعہ پیش آیا، یونیورسٹی ہسپتال کی انتظامیہ کو اس کی تفصیلی چھان بین کر کے مستقبل میں ایسے کسی بھی ممکنہ واقعے کے دوہرائے جانے کا راستہ روکنا چاہیے۔ شوریٰ لوئر سیکسنی کے سربراہ رجب بِلگین نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ ترک شہری کی موت اس کے اہل خانہ کے لیے دوہرے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بنی۔ رجب بِلگین کے بقول ایک تو اس خاندان کے افراد پہلے ہی اپنے اس رکن کی موت پر شدید صدمے میں تھے اور دوسرے یہ کہ اس مسلمان کی میت بھی جلا دی گئی، جو کہ اسلامی مذہبی احکامات کے سراسر منافی اور انتقال کر جانے والے مسلمانوں کی آخری رسومات کے جائز طریقہ کار کے بالکل برعکس ہے۔ جرمنی میں ترک مسلمان کی میت غلطی سے نذر آتش
شمالی جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے دارالحکومت ہینوور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہینوور میڈیکل یونیورسٹی (ایم ایچ ایچ) کی انتطامیہ نے اس نادانستہ غلطی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایچ ایچ کی طرف سے جاری کردہ ایک معذرتی بیان میں کہا گیا ہے، ”ہینوور میڈیکل یونیورسٹی دو لاشوں کی شناخت کے…
-

ترکیہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، متعدد افراد زخمی
انقرہ: مغربی ترکیہ میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 بتائی گئی ہے۔ ترکی کے محکمہ آفات وایمرجنسی مینجمنٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول سے تقریباً 210 کلومیٹر…