Category: ساراجہاں
-

ہندوستان-چین سرحد پر فوجی توسیع کے سبب جنگ کے خطرے میں اضافہ، امریکی خفیہ رپورٹ میں دعویٰ
واشنگٹن: امریکہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان اور چین کی سرحد (ایل اے سی) دونوں ممالک کی فوجی توسیع کے باعث جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ یہ دعویٰ امریکن انٹیلی جنس کمیونٹی کی سالانہ تھریٹ اسسمنٹ کی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایل اے سی کے…
-

آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر تصادم میں پانچ فوجی ہلاک
آرمینیا اور آذربائیجان دونوں ملکوں کے حکام نے اس فائرنگ کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ آرمینیا کا کہنا ہے کہ اس سرحدی تنازعے میں تصادم کے دوران کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس کے دو فوجی مارے گئے۔ آذربائیجان کی…
-

مسلمانوں سے رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کے بائیکاٹ کی اپیل
لندن: یورپ میں مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ فروٹ لیبل چیک کریں اور اس رمضان میں اسرائیلی کھجور نہ خریدیں۔ ایک نئی بائیکاٹ مہم کے منتظمین نے ہفتہ کے دن یہ بات کہی۔برطانیہ کی فرینڈس آف الاقصی(ایف او اے) نے جس نے یہ مہم شروع کی ہے کہا کہ اس رمضان اسرائیلی…
-

ترکیہ کے بعد اب نیوزی لینڈ بھی شدید زلزلے سے لرز اٹھا، 6.1 ریکارڈ کی گئی شدت
مغربی ایشیائی ممالک ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد اب براعظم آسٹریلیا کے جنوب میں واقع نیوزی لینڈ بھی زلزلے سے لرز اٹھا۔ نیوزی لینڈ میں بدھ یعنی 15 فروری کو سہ پہر 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ کی اطلاع دینے والی ایجنسی ای ایم ایس سی نے کہا کہ…
-

ترکیہ میں 7.4 کی شدت سے آئے طاقتور زلزلے سے مچی شدید تباہی، کئی عمارتیں تباہ، 76 افراد جان بحق، 440 افراد زخمی
جنوبی ترکی میں ایک طاقتور زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ زلزلہ ترکی کے شہر نوردگی سے 23 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد زلزلے کی…
-

کہاں گئے حقوق نسواں کے دعوے دار …؟
▪️صیہونی حکومت کے خلاف بیانات دینے پر امریکی ایوان نمائندگان نے امور خارجہ کمیٹی میں مسلمان خاتون سینیٹر الہان عمر کی رکنیت معطل کر دی۔ ▪️ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ریپبلکن پارٹی کی اکثریت نے ایک بل کے ذریعے الہان عمر کو کمیٹی سے الگ کر دیا اور امریکی ایوان نمائندگان میں انہیں دوسو گیارہ…
-

مسجد حملے کے بعد سرخیوں میں آنے والی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے استعفی کیوں دیا؟
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو یہ اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ 7 فروری تک اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گی۔ جیسنڈا 26 اکتوبر 2017 کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں۔37 سال کی عمر میں جیسنڈا دنیا کی کم عمر خاتون سربراہ مملکت…
-

مائیکرو سافٹ عالمی معاشی بدحالی کے باعث 11 ہزار ملازمین کی چھٹنی کرے گا
واشنگٹن: امریکہ کی سرکردہ سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر اپنے تقریباً 11,000 ملازمین کی چھٹنی کرے گا۔ اسکائی نیوز نے یہ رپورٹ دی ہے۔ منگل کو جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے۔ جبکہ…
-

جاپان میں شدید زلزلہ
ٹوکیو: جاپان کے ایزو جزیرے میں پیر کوزلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق صبح 4 بج کر 49 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 29.000 شمالی عرض البلد اور 139.3466 مشرقی طول البلد اور سطح زمین سے…
-

نیپال میں مسافر طیارہ حادثہ کا شکار، عملہ سمیت 72 افراد میں سے 36 کی لاشیں برآمد
کھٹمنڈو: نیپال میں اتوار کو ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا۔ یہاں کے شہر پوکھارا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں تین بچوں سمیت 68 مسافر سوار تھے، جبکہ طیارہ میں عملہ کے 4 افراد بھی موجود تھے۔ اس طیارے میں دو ہندوستانی شہریوں سمیت 11 غیر ملکی سوار تھے۔ نیپالی…