Category: ساراجہاں
-

جرمنی: عدالت نے اذان پر عائد پابندی ختم کردی
اذان دینے پر یہ پابندی ایک مسیحی جوڑے کی شکایت پر عائد کی گئی تھی کہ اذان سے ان کی مذہبی آزادی میں مداخلت ہوتی ہے تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اذان کی آواز سننے والوں کے کسی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ مغربی جرمنی کے شہر مونسٹر کی عدالت نے…
-

اسلام کو جمہوریت سے متصادم قرار مت دیجیے: جرمن آرچ بشپ
جرمنی کے آرچ بشپ لڈویگ شِک نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کو جمہوریت سے متصادم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں سے بھی خبردار کیا ہے۔ جرمن آرچ بشپ لڈویگ شِک کی ایک نئی کتاب ‘برداشت، کیا ہم یہ کر پائیں گے؟‘ منظر…
-

ٹرمپ کی موجودگی میں یو اے ای اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے
اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ان معاہدوں کو امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر بھنایا جائے گا۔ یو اے ای اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معمول پر تعلقات کو کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں حتمی شکل دی گئی اور تینوں…
-

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمہ کے لئے ترک صدر سے مل سکتا ہوں: یونانی وزیراعظم
یونانی وزیراعظم کیریا کوس میچوتاکیس نے کہا ہے کہ اوروچ رئیس سیسمک تحقیقی بحری جہاز کی انطالیہ واپسی ایک خوش آئند عمل ہے، اور اگر ایسی مثبت پیش رفتیں ہوتی رہیں تو مجھے ترکی کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی ۔ یونانی وزیراعظم کیریا کوس میچوتاکیس نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے…
-

اسرائیل – امارات معاہدے کے خلاف امریکا کی 50 تنظیمیں سراپا احتجاج
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے خلاف امریکا کی سول سوسائٹی بھی سرپا احتجاج ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وائٹ ہاؤس کےباہر امریکا کی 50 تنظیموں کے مندوبین اور شہریوںکی بڑی تعداد نے امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے…
-

إسرائيل نے پھر اللد شہر میں ایک فلسطینی کا گھر مسمار کردیا
اسرائيلی حکام نے جمعرات کے روز 1948کے مقبوضہ علاقے میں اللد شہر میں فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر کے اس کے رہائشیوں کو بے گھر کر دیا۔ گھر جو کمال ابو سریحان اور اس کے خاندان کی ملکیت تھا کو بغیر لاءسنس تعمیر کا بہانہ بنا کر مسمار کیا گیا۔ گذشتہ مہینے اسی طرح…
-

سعودیہ نے اسرائیل کی تمام پروازوں کے لیے فضائی حدود کھول دیں: جیرڈ کشنر
واشنگٹن: (ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیر مشیر اوران کے داماد جیریڈ کشنر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین نے نہ صرف اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بلکہ مشرق کے دیگر تمام فضائی روٹس پر اسرائیلی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ اخبار “یروشلم پوسٹ” اخبار نے …
-

امریکی کمپنی نے نئے اسپیس کرافٹ کو ہندوستانی خاتون خلاباز کلپنا چاؤلہ کے نام سے منسوب کیا
اسپیس کرافٹ بنانے والی کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ “آج ہم کلپنا چاؤلہ کی عزت کرتے ہیں، جنھوں نے ناسا میں ہند نژاد کی پہلی خاتون خلاباز کی شکل میں تاریخ رقم کی ہے۔” ہند نژاد خاتون خلا باز کلپنا چاؤلہ کے نام سے کون واقف نہیں! جب بھی ان کا نام…
-

امارات – اسرائیل معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے 15 ستمبر کو وائٹ ہاوس میں ہوں گے دستخط
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے ہونے والے اس معاہدے پر دستخط اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے…
-

سات ہزار ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے ہلاک: ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف متحرک ہیلتھ ورکز کی حفاظت میں ناکامی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کووڈ انیس بیماری سے کم از کم سات ہزار ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوچکے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے ہلاکتوں کی تعداد کو ’حیران کن بحران‘ قرار…