Category: خاص خبریں
-

چندرابابو نائیڈو کی پارٹی تلگودیشم نے وقف ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کا کیا اعلان
نئی دہلی: بدھ کے روز لوک سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان زبردست ٹکراؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، کیونکہ حکومت وقف (ترمیمی) بل کو ایوان میں پیش کرنے جا رہی ہے۔ اس بل پر بحث اور منظوری کے لیے دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔…
-

وقف ترمیمی بل منظور نہ ہونے دیں! آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر کی ممبران پارلیمنٹ سے اپیل
نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تمام سیکولر سیاسی پارٹیوں بشمول بی جے پی کی حلیف جماعتوں اور ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ وقف ترمیمی بل کی پرزور مخالفت کریں اور اس کی حمایت میں ہرگز ووٹ نہ دیں۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد…
-

جھارکھنڈ: برہیٹ میں دو مال گاڑیوں میں شدید ٹکر، انجن کے پرخچے اڑے، 2 افراد کی موت، 4 زخمی
جھارکھنڈ کے برہیٹ میں کوئلہ ڈھونے والی دو مال گاڑیوں میں ٹکر ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق فرخہ سے للمٹیا جا رہی مال گاڑی برہیٹ میں کھڑی تھی، تبھی للمٹیا سے کوئلہ لے کر فرخہ جا رہی مال گاڑی نے اس میں ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ…
-

ملت ٹائمز اور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے حالات پر کانفرنس کا انعقاد
نئی دہلی: مِلّت ٹائمز نے انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (IOS) کے اشتراک سے یوم القدس کے موقع پر ایک اہم افطار پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں عالمی سطح پر درپیش اہم مسائل پر علمی و فکری گفتگو ہوئی، خاص طور پر غزہ میں جاری نسل کشی، فلسطین پر اسرائیلی قبضے، مسجد اقصیٰ…
-

مسلمانانِ ہند سے ایک اہم اپیل! وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف جمعۃ الوداع کے موقع پر اپنے بازو پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کریں!
نئی دہلی: الحمد اللہ دہلی کے جنتر منتر اور پٹنہ کے دھرنا استھل پر مسلمانوں کے زوردار احتجاج نے کم از کم بی جے پی کی حلیف جماعتوں کی صفوں میں ہلچل مچادی ہے۔ اب 29 مارچ 2025 کو وجے واڑہ میں بھی ایک زوردار احتجاج ہونے جا رہا ہے۔ وقف ترمیمی بل 2025ایک گھناؤنی…
-

تعاون ٹرسٹ کی جانب سے رمضان فوڈ کٹس کی تقسیم
نئی دہلی: آج 25 مارچ کو دہلی کے معروف علاقے جامعہ نگر، جوگا بائی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (IOS) کی عمارت میں تعاون ٹرسٹ کی جانب سے رمضان فوڈ کٹس تقسیم کی گئیں۔ یہ کٹس جیت پور، نور نگر، تیمور نگر، ذاکر نگر، طوبیٰ کالونی، بٹلہ ہاؤس، جوگا بائی، عظیم ڈیری، ابوالفضل…
-

مشاورت کی دعوت افطار میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافیوں کی شرکت ملک وملت کے مسائل پرغوروفکر،فرقہ پرستی کی سیاست پرتشویش اور ’دعائے خیر‘
نئی دہلی: رمضان کی عظمت یہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں قرآن کریم نازل ہواجو بنی نوع انسان کی ہدایت اور فلاح کاواحد راستہ ہے۔اس کے علاوہ ہدایت کی کوئی راہ نہیں ہے۔اس کو ترک کرکے ہم دنیا اور آخرت میں کہیں بھی نجات نہیں پاسکتے۔ان خیالات کا اظہار اتوار کو یہاں آل انڈیا…
-

جامعہ تشدد کے معاملے میں شرجیل امام سمیت 11 پر الزامات طے، 15 افراد بری
ساکیت کورٹ نے شرجیل امام کو 2019 میں دہلی کے جامعہ نگر علاقے میں ہونے والے تشدد کے معاملے میں سرغنہ قرار دیا ہے۔ جامعہ نگر تشدد میں شرجیل امام سمیت 11 افراد کے خلاف الزامات طے کیے گئے ہیں۔ تاہم اس کیس میں شفا الرحمان اور دیگر 14 افراد کو بھی بری کر دیا…
-

وقف بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں، وقف اللہ کی ملکیت ہے، حکومت مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کرے: جمعیۃ علماء ہند
نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و دیگر ملی جماعتوں کی جانب سے 13 مارچ 2025 کو جنتر منتر، نئی دہلی میں وقف بل کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے…
-

خواتین کے اکاؤنٹ میں 2500 روپے کب آئیں گے؟ آتشی کا وزیر اعظم سے سوال
نئی دہلی: بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ دہلی کی خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں 2500 روپے کی امدادی رقم کب جمع ہوگی؟ آتشی نے کہا کہ خواتین صبح سے اپنے فون کی اسکرین پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں،…