Category: خاص خبریں
-

اگر ملک کے تمام مظلوم لوگ جمع ہو کر آئین کے لیے لڑیں گے تو ہندوستان عالمی لیڈر بنے گا: مولانا سجاد نعمانی
لکھنؤ: معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی سے نگینہ سیٹ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد نے جمعرات کو لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا سجاد نعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نگینہ سیٹ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔…
-

کویت آتشزدگی واقعہ پر پی ایم مودی اور کانگریس صدر کھڑگے کا اظہار افسوس، 40 ہندوستانیوں کی موت کا اندیشہ
کویت کی ایک عمارت میں آج آگ لگنے کے سبب 41 سے زائد افراد کی موت واقع ہو گئی ہے اور کم و بیش 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں کم از کم 40 ہندوستانیوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے اور تقریباً 30 ہندوستانی زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں جن کا علاج مختلف…
-

مرادآباد میں بڑی مسجد کے امام مولانا اکرم کا قتل، آج صبح 4 بجے کسی نامعلوم شخص نے فون کر کے گھر کے باہر بلایا اور گولی مار دی
مرادآباد: (سمیر چودھری) کٹگھر تھانہ علاقہ کے بھینسیا گاؤں میں امام کو سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ لاش ان کے گھر کے قریب واقع کھنڈ نما مکان میں ملی۔ پولیس قتل کے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ منگل کی صبح…
-

مولانا محمد فاروق کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے، جمعیۃ علماء ہند کا مطالبہ
نئی دہلی: ”جمعیۃ علماء ضلع پرتاپ گڑھ کے ناظم مولانا فاروق قاسمی کے وحشیانہ قتل کے مجرمین کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کے لواحقین کو تحفظ فراہم کیا جائے، نیز اہل خانہ کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔” ان مطالبات کے ساتھ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین…
-

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کو لے جا رہا طیارہ لاپتہ 9 دیگر افراد بھی ہیں سوار، دعاؤں کا سلسلہ شروع
ملاوی کے نائب صدر سولوس چلما کو لے جا رہا ایک طیارہ آج لاپتہ ہو گیا۔ طیارہ میں چلما کے علاوہ 9 دیگر افراد بھی سوار تھے۔ اس طیارہ کے لاپتہ ہونے کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملاوی حکومت نے ایک بیان جاری…
-

مودی 3.0 میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ، آئیے جانیں کسے ملی کون سی ذمہ داری؟
وزیر اعظم نریندر مودی نے 9 جون کو این ڈی اے اتحاد کی نئی حکومت کے 71 وزراء کے ساتھ حلف برداری کر لی۔ ان میں سے 30 کابینہ وزیر، 5 آزادانہ چارج اور 36 وزیر مملکت ہیں۔ مودی کابینہ کی پہلی میٹنگ پیر (10 جون) کے روز ہوئی جس میں قلمدانوں کی تقسیم کی…
-

مہاراشٹر کے مسلمانوں نے ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کو اپنا بنایا
شیوسینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے نے جس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی وہ مسلمانوں کے لیے اچھوت تھی۔ بالا صاحب کے بیانات کی وجہ سے مہاراشٹر کے مسلمان ان کی پارٹی کو اپنا سیاسی دشمن سمجھتے تھے لیکن مسلمانوں نے ادھو ٹھاکرے کے لیے اپنے دل کے دروازے کھول دیے۔ لوک سبھا انتخابات کے…
-

پرتاب گڑھ کے معروف عالم مولانا فاروق قاسمی کو دھار دار ہتھیار سے شہید کردیا گیا جمعیۃعلماء ہند کے صدر و ناظم عمومی کا اظہار ملال اور پولس انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ
نئی دہلی : پرتاب گڑھ کے معروف عالم مولانا محمد فاروق قاسمی ناظم جمعیۃ علماء ضلع پرتاب گڑھ کے ساتھ پیش آمدہ ظالمانہ واقعہ اور اس میں ان کی شہادت پر مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔واضح…
-

پرتاپ گڑھ میں مدرسہ کے بانی مولانا فاروق کا راڈ اور دھار دار ہتھیاروں سے پیٹ پیٹ کر قتل، مسلمانوں میں شدید غصہ، ملزمان کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کا مطالبہ
پرتاپگڑھ : (سمیر چودھری) يوپی کے پرتاپ گڑھ سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک مدرسے کے بانی مولانا فاروق کو راڑ اور تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ مولانا کے قتل کی اطلاع ملتے ہی مسلم کمیونٹی…
-

کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں راہل گاندھی کو حزب مخالف لیڈر بنانے کا مطالبہ
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد آج دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ اس اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین پارلیمنٹ شرکت کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سونیا گاندھی اور ملکارجن کھڑگے سی ڈبلیو سی میٹنگ میں شریک ہیں۔ اس موقع پر زیادہ تر ممبران پارلیمنٹ…