Category: خاص خبریں
-

مجھے ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے، کہیں بی جے پی فسادات نہ بھڑکا دے: ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے، کہیں بی جے پی فسادات نہ بھڑکا دے۔ وہ نہیں سمجھتے کہ بنگال کے لوگ تشدد پسند نہیں کرتے۔ فسادات بنگال کی ثقافت نہیں ہے۔ ہم فساد نہیں کرتے، عام لوگ فساد نہیں بھڑکاتے۔ جب بی جے پی اپنے…
-

چین نے پھر کی بڑی حماقت، اروناچل کے 11 مقامات کے نام بدل کر ٹھونکا اپنا دعویٰ، نقشہ بھی کیا جاری
چین ایل اے سی پر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ چین نے سرحد پر ایک بار پھر بڑی حماقت کی ہے۔ اس نے اروناچل پردیش کے 11 مقامات پر اپنا دعویٰ پیش کیا ہے۔ چین نے اروناچل پردیش کے لیے ‘چینی، تبتی اور پنین’ الفاظ میں ناموں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔…
-

تمل ناڈو میں مسلم خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا، ۷؍گرفتار
چنئی: تمل ناڈو پولیس نے ریاست کے ویلور فورٹ کمپلیکس میں ایک خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کرنے کے الزام میں ایک نابالغ سمیت سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ویلور کے ایس پی ایس راجیش کنن نے بتایا کہ جان بوجھ کر خاتون کی توہین اور بدنام کرنے کے الزام میں سات لوگوں…
-

ملیانہ میرٹھ میں مسلمانوں کے قتل عام معاملے میں عدالت کا فیصلہ مایوس کن: مولانا محمود اسعد مدنی
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اترپردیش کے میرٹھ ضلع میں واقع ملیانہ میں ۲۳؍مئی ۱۹۸۷ء کو ہوئے قتل عام معاملے میں مقامی عدالت کے فیصلے کو مایوس کن بتایا ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ مقامی عدالت کے ذریعہ ۳۵؍سالوں کے بعد بھی انصاف نہ دینا اور ملزمین…
-

ملاڈ مالونی ہنگامے کے سلسلے میں ملی تنظیموں نے پولیس کے اعلی افسران سے ملاقات کی، یکطرفہ کارروائی پر سخت احتجاج کیا، پولیس نے انصاف کا یقین دلایا
ممبئی: ملاڈ مالونی میں رام نومی کے موقع پر شرپسندوں کا ہنگامہ اور پولیس کی یکطرفہ کارروائی کے خلاف ملی تنظیموں کے ایک وفد نے مسٹر ستیہ نارائین چودھری جوائنٹ کمشنر لاء اینڈ آڈر سے ملاقات کی، وفد کے اراکین نے دوٹوک انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ کے یک طرفہ اقدامات پر سخت احتجاج…
-

‘میرے خلاف ایک لفظ بولا تو…’، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو کیا متنبہ
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال 2 اپریل کو آسام میں ایک ریلی کرنے والے ہیں۔ اس ریلی سے پہلے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے انھیں تنبیہ کی ہے کہ کیجریوال ان کے خلاف ایک لفظ نہ بولیں ورنہ وہ کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہیمنت بسوا سرما نے متنبہ کیا…
-

حج 2023: دہلی میں 4110 درخواست گزاروں میں سے 2540 عازمین کا انتخاب، 51 خواتین کو بغیر محرم سفر حج کی اجازت
نئی دہلی: 2023 دہلی سے حج بیت اللہ 2023 کے لئے درخواست گزار 4110 عازمین حج میں سے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے 2540 عازمین حج منتخب کیے گئے ہیں جن میں مرد عازمین کی تعداد 1330 جبکہ خواتین عازمین کی تعداد 1210 ہے۔ منتخب ہونے والے ان خوش نصیب افراد میں 51 بغیر…
-

مہاراشٹر: اورنگ آباد فرقہ وارانہ کشیدتی کے سلسلہ میں 7 مشتبہ افراد گرفتار، حالات پرامن
اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد (چھترپتی سنبھاجی نگر) کے کیراڈ پورہ علاقے میں بدھ کی نصف شب دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے سلسلے میں سٹی پولیس نے 7 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے چار سے پانچ سو افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر…
-

کانپور کے کپڑا بازار میں خوفناک آگ لگنے کا واقعہ، 300 دکانیں خاکستر
کانپور: اتر پردیش کے کانپور میں ایک آگ لرنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ شہر کے سب سے بڑے ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹ کے چار کمپلیکس میں صبح کے وقت زبردست آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ 300 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر گئیں۔ آگ کے بڑھتے ہوئے شعلے کافی دیر…
-

راہول گاندھی کے خلاف کارروائی پر اب جرمنی کا ردعمل
نئی دہلی: (جاوید اختر) جرمنی نے راہول گاندھی کی برطرفی معاملے پر امید ظاہر کی کہ “جمہوری اصولوں” کا خیال رکھا جائے گا۔ ہتک عزت کیس میں عدالت سے قصوروار قرار دیے جانے پر کانگریس کے سابق صدر کی پارلیمانی رکنیت گزشتہ ہفتے منسوخ کردی گئی تھی۔ اپوزیشن کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی…