Author: Zafar Siddiqui
-

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت پر جماعت اسلامی ہند کا شدید رد عمل، کہا – بزدلانہ اور مذموم حرکت
جماعت اسلامی ہند کے امیرسید سعادت اللہ حسینی نے اسرائیلی پولیس کے ذریعہ مسجد اقصیٰ پر حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل پولیس کا یہ بزدلانہ عمل اشتعال پھیلانے والا ہے، لہٰذا عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں جتنی جلد ممکن ہو نوٹس لے اور ضروری کارروائی کرے۔ میڈیا…
-

کورونا سے نمٹنے کے لیے سپریم کورٹ نے اٹھایا بڑا قدم، 12 رکنی ٹاسک فورس تشکیل
عدالت نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2 نوڈل افسر مقرر کرے جو ٹاسک فورس کے لیے سبھی ضروری وسائل دستیاب کروانے کے لیے ذمہ دار ہوں۔ نئی دہلی: (تنویر) ہندوستان میں کورونا بحران کے درمیان آکسیجن کی تقسیم کو بہتر بنانے کے لیے سپریم کورٹ نے ایک نیشنل ٹاسک فورس تشکیل…
-

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قیامت ڈھا دی، 200 سے زائد زخمی
مقبوضہ بیت المقدس: کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی روزہ داروں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے کم سے کم 205 فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ زخمیوںمیں سے بعضکی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان تصادم اس وقت شروع ہوا…
-

سرکاری فنڈ کا ایمبولینس نجی گھر میں کیا کر رہا ہے: پپو یادو
پپو یادو نے سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی کے سوال پر طنزیہ انداز میں پوچھا کہ آپ ہی بتائیں، سرکاری پیسے کا ایمبولینس نجی گھر میں کیا کر رہا ہے؟ پٹنہ: بہار کے ضلع سارن میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی کے پلاٹ میں 30 سے…
-

ہندوستانی بحریہ کے آئی این ایس وکرم آدتیہ میں آتشزدگی
کروار: ہندوستانی بحریہ کا مال بردار جہاز آئی این ایس وکرم آدتیہ میں ہفتے کے روز علیٰ الصباح آگ لگ گئی، لیکن اس سے بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ جہاز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شپ میں معمولی آگ لگ گئی تھی جسے بحریہ کے اہلکاروں نے فوراً بجھا دیا۔…
-

جے ڈی یو لیڈر اور ایم ایل سی تنویر اختر کا کورونا سے انتقال، نتیش کمار کا اظہارِ افسوس
نتیش کمار نے کہا کہ ’’تنویر اختر کے انتقال سے سیاسی و سماجی شعبہ میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا ہوگی۔ دعاء ہے کہ انھیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔‘‘ کورونا انفیکشن کے قہر کےد رمیان لگاتار مشہور سماجی و سیاسی شخصیتوں کے انتقال کی…
-

فلسطین: مغربی کنارے پر صہیونی فوج اور فلسطینی عوام کے درمیان جھڑپ ، 2 فلسطینی ہلاک، احتجاجی مظاہرے جاری
بیت المقدس : مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس جوتوں سمیت داخل ہو گئی جس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے مغربی کنارے میں اسرئیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی میں 2 فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس…
-

بیت المقدس میں نہتے فلسطینی روزہ داروں پر صہیونی فوج کی بربریت ، 22 زخمی
مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کے شکار علاقے الشیخ جراح فلسطینی مظاہرین پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میںکم سے کم 22 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الکرد خاندان کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے گھر پر آنسو…
-

اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید، ایک زخمی
غزہ: اسرائیل میں فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس کے نزدیک فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی اڈے کے نزدیک اہلکاروں کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ان نوجوانوں نے…
-

فرانسیسی اقدار کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کریں گے: وزیر داخلہ
فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملکی اقدار کی خلاف ورزی کرنے یا انتہا پسند قرار دیے جانے والے مہاجرین اور دیگر غیر ملکیوں کو فرانس سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ پیرس: یورپی ملک فرانس کے روزنامے لے فیگارو میں جمعہ سات مئی کو وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانا کا ایک انٹرویو…