Category: نیوز
-

‘وقف معاملے پر مسلمانوں کا ساتھ دیں’، کیتھولک تنظیم سے عیسائی اراکین پارلیمنٹ کی گزارش
وقف بورڈ کے معاملے پر ملک کے کئی عیسائی اراکین پارلیمنٹ نے مسلمانوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیسائی اراکین پارلیمنٹ نے قومی راجدھانی میں کیتھولک بشپ کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کی میٹنگ میں کہا ہے کہ عیسائی فرقہ کو وقف ترمیمی بل پر اصولی طور پر اپنا رخ اختیار…
-

جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی حملوں میں 6 شہری شہید، 5 زخمی
بیروت: حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ایک حصے کے طور پر جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کے تازہ حملوں میں کم سے کم 6 افراد شہید اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔ لبنان کی وزارت صحت نے کہا ملک کے جنوب میں بیت لیف اور دیر سریان قصبوں پر اسرائیلی…
-

شام: قبضے کے لیے خونریز جنگ جاری ، صدر اسد کی خصوصی طیارے کے ذریعہ فرار ہونے کی خبر
شام کی صورتحال دھماکہ خیز ہو چکی ہے۔ شامی فوج کمزور پڑ رہی ہے اور جنگجو یکے بعد دیگرے شہروں پر قبضہ کر رہے ہیں اور اب حمص کے بڑے شہر پر بھی قبضہ کر چکے ہیں اور اب دمشق کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ خبر ہے کہ دمشق پر بھی باغی فوج نے قبضہ…
-

’ ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سیکولرزم کے اصول کے منافی ‘، سابق جج جسٹس نریمن کا اظہارِ خیال
سپریم کورٹ کے سابق جج اور معروف قانون داں جسٹس آر ایف نریمن نے رام جنم بھومی اور بابری مسجد معاملے کے متعلق 2019 میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دیے گئے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو انصاف کا مذاق بتایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایودھیا مقدمہ کا…
-

مولانا بدرالدین اجمل نے چیف جسٹس آف انڈیا کو خط لکھ کر مسلم عبادت گاہوں کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کے رجحان پر قد غن لگانے کی اپیل کی
نئی دہلی : آل انڈیا یونائیٹید ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر، جمیعۃ علماء صوبہ آسام کے صدر اور سابق ممبر آف پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے چیف جسٹس آف انڈیا کو خط لکھکر اس خطرناک رجحان کو روکنے کی درخواست کی ہے جس کے تحت حالیہ دنوں میں ملک کی مختلف نچلی عدالتوں میں یہ…
-

شام میں خانہ جنگی کے دوران ہندوستان کی ایڈوائزری، ’ سفر سے گریز کریں، پھنسے افراد فوری ملک چھوڑیں! ‘
ملک شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران حالات بدتر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ہندوستانی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے “ایکس” پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا، ”شام کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو اگلے نوٹس…
-

ملک میں بڑھتی فرقہ وارانہ کشیدگی پر امام بخاری فکرمند، مسلمانوں سے بات چیت کرنے کی وزیر اعظم مودی سے جذباتی گزارش
دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کی نماز کے دوران تقریر کرتے ہوئے وہ کافی جذباتی ہو گئے۔ اس دوران انہوں نے نم آنکھوں سے وزیر اعظم نریندر مودی سے مسلمانوں کے ساتھ بات…
-

اسرائیلی فوج کا طوباس کے سرکاری ہسپتال پر دھاوا، داکٹرسمیت کئی گرفتار
طوباس: قابض اسرائیلی فوج نے طوباس کے سرکاری ہسپتال پر دھاوا بول کرایک ڈاکٹر سمیت متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے عقبہ کے داخلی راستے پرایک گاڑی پر بمباری کے بعد ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید…
-

غزہ پر 24 گھنٹوں میں قابض فوج کی جارحیت سے 36 فلسطینی شہید، 96 زخمی
غزہ : فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 36 شہری شہید اور 96 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 44,502…
-

نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کا مرکز کے رویہ پر سوال ، کسانوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیوں نہیں کیا گیا؟
نائب صدر جگدیپ دھنکڑنے کسانوں کے تئیں مرکزی حکومت کے رویہ پر سوال اٹھائے ہیں۔ منگل کو انہوں نے وزیر زراعت سے سوال کیا کہ کسانوں سے کیے گئے تحریری وعدے پورے کیوں نہیں کیے گئے۔ نائب صدر کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں، ‘وزیر زراعت، ہر لمحہ بھاری…