Category: نیوز
-

سری لنکا میں پیڑول لینے کیلئے 3 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی
کولمبو: سری لنکا میں پیڑول حاصل کرنے کے لئے جھڑپوں میں چار شہری اورتین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مختلف علاقوں میں ڈیزل اور پیٹرول کے حصول کے لئے ہنگامے ہوئے۔ جھڑپوں اورپولیس کی فائرنگ سے تین فوجی اورچار شہری زخمی ہوگئے۔ پیڑول اورڈیزل کے حصول کے لئے کئی…
-

گیانواپی مسجد تنازعہ کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ، سروے کرانے کا دیا تھا حکم
لکھنؤ: وارانسی گیانواپی مسجد تنازعہ کی سماعت کرنے والے جج روی کمار دیواکر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ سینئر ڈویژن سیول جج روی کمار دیواکر کو وارانسی سے بریلی بھیجا گیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی سالانہ ٹرانسفر لسٹ میں روی کمار دیواکر کا نام بھی شامل ہے، جس کے تحت سینئر ڈویژن…
-

حجاج کرام کی قیام گاہوں کے حفاظتی نظام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
ریاض: سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے عازمین حج کی رہائش گاہوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔ حجاج کرام کی قیام گاہوں میں سلامتی اور حفاظت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن…
-

اگنی پتھ کی آگ: 539 ٹرینیں متاثر، ریلوے اسٹیشنوں پر مسافر بے حال
ایک طرف اگنی پتھ اسکیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے، اور دوسری طرف اس اسکیم کے خلاف بھارت بند کا اثر بھی بڑے پیمانے پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خصوصاً ریل آمد و رفت اس بھارت بند کے اثر سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اگنی پتھ منصوبہ کے خلاف چل رہے…
-

مظاہرہ و احتجاج کرنے والوں کے درمیان مذہب کی بنیاد پر تفریق افسوسناک، اب ایسا لگتا ہے کہ ملک میں عدالتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے؟: مولانا ارشد مدنی
مذہبی عبادت گاہوں سے متعلق قانون سے چھیڑ چھاڑ کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں: جمعیۃ علماء ہند نئی دہلی: مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند کے مدنی ہال ۱؎ بہادر شاہ ظفر مارگ میں جمعیۃ علماء ہند کی اس ٹرم کی مجلس عاملہ کا ایک انتہائی اہم پہلا اجلاس صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا…
-

قومی ترانہ کے نام پر تشدد: فیضان کی موت کے 2 سال بعد بھی پولیس ملزم اہلکاروں کی شناخت کرنے میں ناکام! گرفتاری پر رکھا انعام
نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں 2020 میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرسل ہوئی تھی، جس میں کچھ پولیس اہلکار 23 سالہ فیضان پر تشدد کرتے ہوئے اسے قومی ترانہ اور وندے ماترم گانے پر مجبور کر رہے تھے۔ اس واقعہ میں بری طرح زخمی ہونے والے…
-

ممبئی کے مدرسے میں زیر تعلیم 22 حفاظ نے ایس ایس سی کا امتحان کیا پاس
نئی دہلی: (رخسار احمد) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (MSBSHSE) کے نتائج کا اعلان جمعہ کو کیا گیا۔ اس بار ایس ایس سی کا امتحان دینے والے 22 حفاظ نے اچھے نمبروں کے ساتھ امتحان پاس کیا ہے۔ دوسری طرف ابو طلحہ انصاری نے ایس ایس سی امتحان میں 83.40 فیصد…
-

اگنی پتھ کے خلاف کانگریس کا آج جنتر منتر پر ستیہ گرہ
نئی دہلی: فوج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم پر ملک بھر میں غم و غصہ پھوٹ پڑا ہے اور مشتعل نوجوان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ یوپی اور بہار میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، جہاں نوجوان بسیں ٹرینوں کو نذر آتش کر رہے ہیں اور عوامی املاک کو تباہ کر رہے ہیں۔…
-

بنگلہ دیش میں سیلاب سے تباہی، متعدد افراد جان بحق، ہزاروں افراد متاثر
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شدید سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد کی موت ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے اتوار کو حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ وزیر مملکت برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف ڈاکٹر انعام الرحمن کے ہفتہ کو ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں…
-

اگنی پتھ پر احتجاج کے درمیان حکومت کا نیا فیصلہ، اگنی ویروں کو مرکزی فورسز اور آسام رائفلز میں ملے گا ریزرویشن
نئی دہلی: حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں تیز ہو رہے احتجاج کے درمیان ‘اگنی ویروں’ کو مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز میں 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو عمر میں بھی راحت دینے کا فیصلہ…