Category: نیوز
-

ملک میں بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کے لیے پرعزم، ایک نہ ایک دن ضرور نافذ ہوگا، کرناٹک کے وزیر کا بیان
کوپّل: کرناٹک کے سماجی بہبود کے وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے بدھ کے روز کہا کہ متنازعہ یونیفارم (یکساں) سول کوڈ ایک نہ ایک دن ملک میں نافذ ہوگا۔ انہوں نے کہا، ”بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کے لیے پرعزم ہے اور اسے نافذ کرنے جا رہی ہے۔ یہ بی جے پی ہی…
-

یاسین ملک کو دو الگ الگ کیسز میں 10 لاکھ جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا
جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو دہلی کی خصوصی عدالت نے دو الگ الگ کیسز میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی یاسین ملک پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ این آئی اے کورٹ نے سخت حفاظتی انتظامات کے…
-

عربی خطاطی کے انٹرنیشنل مقابلہ میں بہار کی حسرت جہاں نے ممتاز مقام حاصل کیا
پٹنہ: (ملت ٹائمز) تیزی سے ابھرتی ہوئیں انڈیا کی کیلیگرافر اور آرٹسٹ محترمہ حسرت جہاں نے انٹرنیشنل عربی خطاطی کی نمائش میں ممتاز مقام حاصل کرکے بہار اور انڈیا کا نام روشن کیا۔ مراکش میں قائم کردہ کردستان کیلیگرافرز فاؤنڈیشن، انڈین کلچرل سینٹر، مصری جمعہ گیلری فاؤنڈیشن اور یونیسکو اٹلس کلب کی جانب سے اس…
-

اعظم خان کی شیوپال یادو سے ملاقات، قیاس آرائیاں جاری
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور ایم ایل اے اعظم خان لگاتار پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے سربراہ شیوپال یادو سے ملاقات کر رہے ہیں، جس کے سبب قیاس آرائیوں کا دور جاری ہے۔ ان ملاقاتوں کی بنیاد پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے صدر…
-

اُردو اور اردو صحافت کی بقا کے لئے اہلِ اردو کو آگے آنا ہوگا!
کلکتہ: اردو کے پہلے اخبار جام جہاں نما کے دو سو سال مکمل ہونے پر بنگال اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد قومی سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ اردو صحافت کےلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس نے دو سوسال کا سفر مکمل کیا ہے۔اگرچہ یہ دور اردو…
-

کرناٹک کے شہر منگلورو میں جامع مسجد کے پاس مندر نکلنے کا دعویٰ، حالات کشیدہ
ریاست کرناٹک کے منگلورو میں واقع جامع مسجد کے نیچے ایک ہندو مندر جیسا تعمیراتی خاکہ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہندو تنظیموں نے مسجد کے خلاف بیان بازی شروع کر دی ہے۔ علاقہ میں حالات کشیدہ دیکھ کر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ…
-

سماجوادی پارٹی نے کپل سبل کو بنایا راجیہ سبھا کا امیدوار، کاغذات نامزدگی داخل
سماجوادی پارٹی نے کپل سبل کو راجیہ سبھا کے لئے امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے لکھنؤ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس کے علاوہ ڈمپل یادو اور جاوید علی خان بھی سماجوادی پارٹی کے راجیہ سبھا کے امیدوار ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد کپل سبل نے کہا کہ انہوں نے 16…
-

امریکہ: ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 بچوں اور استاد سمیت 21 افراد ہلاک
واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوولڈے کے ایک اسکول میں فائرنگ کی واردات پیش آئی، جس 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس 18 سالہ ملزم منگل کے روز ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ…
-

بھارت: فرضی انکاونٹر کے بڑھتے واقعات
سپریم٠ کورٹ کی ہدایات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود بھارت میں فرضی انکاونٹر کے واقعات کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے۔ سپریم کورٹ نے دسمبر 2019 کے حیدرآباد پولیس انکاونٹر کو بھی گزشتہ دنوں فرضی قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ جسٹس وی ایس سرپرکار کمیشن نے…
-

یوپی اسمبلی میں گورنر کے خطبہ کے دوران بجلی غل! انجینئر سمیت 3 افسران معطل، ایک برطرف
لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع اسمبلی میں گورنر کے خطبہ کے دوران اچانک بجلی غل ہو گئی۔ جس کے بعد ایگزیکٹو انجینئر ٹرانسمیشن سمیت 3 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ایک افسر کو برطرف بھی کیا گیا ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق معطل افسران میں ایگزیکٹیو انجینئر…