Category: نیوز
-

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں ایک خاتون جج کی تقرری
پاکستان کی سپریم کورٹ میں پہلی بار ایک خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی یہ تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو سپریم کورٹ کی عمارت کے ہال میں ہوئی جہاں چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔ اس…
-

اتر پردیش میں بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا ، رکن اسمبلی جتیندر ورما نے پارٹی کو کہا الوداع
آگرہ ضلع کے فتح آباد اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی جتیندر ورما نے کل پارٹی سے استعفی دے دیا اور وہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں سماجوادی پارٹی کے آگرہ ضلع صدر کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ اتر پردیش بی جے پی کے…
-

دہلی: 1950 کے بعد جنوری میں سب سے زیادہ بارش، ٹوٹ گیا 71 سال کا ریکارڈ
نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اس سال جنوری میں دہلی میں ہفتہ کی دیر رات ہونے والی بارش کے بعد کل 88.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 1950 کے بعد اس مہینے میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ اتوار کو دہلی میں کم سے کم…
-

خانوادہ نعمانی کو صدمہ، مفسر قرآن مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کا انتقال، علمی حلقہ سوگوار
لکھنؤ: خانوادہ نعمانی کے سرپرست ممتاز مصنف، مفسر قرآن ، مؤرخ، نامور علمی شخصیت اور حضرت اقدس مولانا محمد منظور نعمانی نوراللہ مرقدہ کے سب سے بڑے صاحبزادے، حضرت مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کا انتقال ہو گیا ہے۔ إنا لله وإنا إلیہ راجعون مولانا علیہ الرحمہ مولانا سجاد نعمانی کے بڑے بھائی بھی ہیں، انہوں…
-

شام : چار سال قبل ڈیم پر حملہ میں امریکی فوج ملوث تھی، نیویارک ٹائمز کا سنسنی خیز انکشاف
واشنگٹن: (یواین آئی) ایک امریکی اخبار نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ شام میں چار سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، جس سے واشنگٹن نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ ’نیو یارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے…
-

ہندوستان میں کورونا کی وحشت ناک رفتار جاری، تین لاکھ 33 ہزار سے زائد نئے کیسز، 525 افراد کی موت
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کوران کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے معاملوں کی تصدیق…
-

کیشو پرساد موریہ کو اپنے حلقے میں سخت مخالفت کا سامنا، خواتین نے کی جم کر نعرے بازی، ویڈیو وائرل
نئی دہلی: اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سریتھو کی اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنائے گئے ہیں اور وہ ہفتہ کے روز یہاں کے غلامی پور گاؤں میں پہنچے، جہاں خواتین نے ان کی شدید مخالفت کی۔ صرف اتنا ہی نہیں خواتین نے ان کے سامنے دروازہ تک بند کر دیا۔ اس…
-

سعودی عرب: دو برس بعد اسکول واپسی پر طلبا کا اظہارِ مسرت
ریاض: سعودی عرب میں دو برس تک آن لائن پڑھنے والے بچے اپنی اسکول کی نشستوں پر واپس لوٹ رہے ہیں تو ان کے چہرے کھلے ہوئے ہیں اور ہونٹوں پر مسکراہٹ رقص کر رہی ہے۔ اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس حوالے…
-

افغانستان: جو بائیڈن کے بیان پر طالبان کا سخت رد عمل
کابل: طالبان نے محدود وسائل کے ساتھ، عام تحفظ فراہم کرکے ایک مرکزی حکومت قائم کی اور افغان عوام کو متحد کیا ہے طالبان انتظامیہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں افغانستان کے بارے میں بیانات پر ردعمل کا…
-

یمن: سعودی اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 70 افراد جاں بحق، 138 زخمی
صنعا: سعودی اتحادی افواج کی جانب سے پناہ گزین کے حراستی مرکز پر فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق جبکہ 138 شہری زخمی ہوگئے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج نے یمنی شہر صعدہ میں قائم حراستی مرکز پر حملہ کیا جس کے باعث ستر افراد جاں…