Category: ساراجہاں
-

امریکہ کے شہر لیوسٹن میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ، 22 افراد ہلاک 60 سے زائد زخمی
لیوسٹن: امریکہ کی ریاست میئن میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ لیوسٹن شہر میں 40 سالہ ملزم نے جس کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی پہلے ایک بولنگ کلب میں فائرنگ…
-

اسرائیل-حماس تنازع عالمی معاشی منظرنامے کو مزید تاریک کر رہا ہے: سربراہ آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل-حماس تنازع عالمی معاشی منظرنامے کو مزید تاریک کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے ریاض میں ایف آئی آئی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس صورتحال…
-

روس اور چین نے غزہ پر امریکی قرارداد کا مسودہ ویٹو کر دیا
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ سے متعلق امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر چین، روس اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مخالفت کی گئی جبکہ برازیل اور موزمبیق غیر حاضر رہے۔ وہیں، روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کی چین، روس،…
-

‘اب آپ کی انسانیت کہاں گئی؟’غزہ کے معاملے پر الہان عمرکا امریکی صدر سے سوال
غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور پھر اسرائیل کو حاصل امریکی حمایت پر مسلم امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انسانی ہمدردی پر سوال اٹھا دیا۔ واشنگٹن میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی حکمت عملی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال…
-

نیپال میں پھر آیا زلزلہ، ریکٹر پیمانہ پر شدت 5.2، تقریباً 24 مکانات کو پہنچا نقصان
نیپال میں آج ایک بار پھر زلزلہ آنے سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے قریب آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 بتائی جا رہی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس تعلق سے جانکاری دی گئی ہے۔…
-

الجزائر نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھیل، ثقافتی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا کیا اعلان
الجزائر نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں اور ناکہ بندی کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومت کے زیر اہتمام تمام کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے۔ الجزائر کی وزارت امور نوجوانان اور کھیل نے یہ فیصلہ “فلسطینی عوام کی حمایت” اور “غزہ کی پٹی میں متاثرین…
-

اسرائیل کا غزہ پر دوبارہ قبضہ ایک بڑی غلطی ہوگی :بائیڈن کی پلٹی
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ حماس کو تباہ ہونا چاہیے لیکن فلسطینی ریاست کے لیے راستہ بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا غزہ پر دوبارہ قبضہ ایک بڑی غلطی ہوگی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر ٹینک تعینات…
-

حماس – اسرائیل جاری جنگ میں تین ہندنژاد خواتین ہلاک، بائیڈن کو آیا معصوم فلسطینیوں کا خیال
غزہ کی پٹی سے اسرائیل کو جواب دینے والے حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کی صبح جنوبی اسرائیل میں ایک ہلاکت خیز حملہ کرنے کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان جنگ میں شدت آتی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس میں خدمات انجام دینے والی ہندوستانی نژاد خواتین حماس سے لڑتے ہوئے…
-

اسرائیل اپنے دفاع کے دائرۂ کار سے باہر کام کر رہا ہے: چینی وزیرِ خارجہ
بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اتوار کو شائع ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں اپنے دفاع کے دائرہ کار سے باہرہو گئی ہیں اور اسرائیلی حکومت غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کر دینا چاہیے۔ وزارتِ خارجہ کی ایک تحریر میں کہا گیا کہ وانگ…
-

غزہ میں انسانی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں انسانی صورتحال بدستور خراب ہوتی جا رہی ہے اور اب تک 338000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور…