Category: ساراجہاں
-

کورونا وائرس کی وبا اور برلن کے مہاجر کیمپ میں افراتفری
جرمنی میں کووِڈ انیس کی وبا اب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے مراکز میں بھی پہنچ گئی ہے۔ ریفیوجی مراکز کے اندر اس مرض کی نشاندہی پر پناہ گزین میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے۔ جرمنی میں پناہ گزینوں کے رہائشی مقامات بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ نہیں رہے۔ ریفیوجی مراکز میں اس…
-

کورونا متاثرین کی تعداد 15 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز
ایران میں کل 121 ہلاکتوں کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ساڑے 64 ہزار سے اوپر ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پورے امریکہ میں خوف کا ماحول ہے۔…
-

کورونا: موت کا کنواں بنتا جا رہا ہے امریکہ، 24 گھنٹے میں 2000 اموات
امریکہ میں اب تک کورونا سے تقریباً 13 ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ یہاں پر کورونا کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں اور متاثرین کی تعداد 4 لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے جو کسی بھی ملک کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔…
-

کورونا پازیٹو فرانسیسی فٹ بال کلب کے ڈاکٹر نے کی خودکشی
60 سالہ گونزالیز اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر میں ہی قرنطینہ میں رہ رہے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کی اہلیہ بھی کووڈ-19 سےمتاثرہوگئی تھیں۔ ماسکو: فرانس کے اسٹیڈ ڈی ریمس فٹ بال کلب کے ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ کے دوران خودکشی کرلی ہے۔ فرانسیسی لی…
-

کورونا: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ہوئی 70 ہزار
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 69 ہزار 456 تک پہنچ چکی ہے جبکہ2 لاکھ 62 ہزار 486 مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 69 ہزار 456 تک پہنچ چکی ہے لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 2…
-

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9000 سے تجاوز
واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پیر کو بڑھ کر 9000 سے تجاوز کر گئی ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9562 تک پہنچ گئی ہے ۔ کورونا وائرس سے امریکہ کی نیویارک ریاست سب سے زیادہ متاثر ہے ۔…
-

پوری دنیا میں کورونا کا قہر جاری، متاثرین کی تعداد 12 لاکھ اور اموات 64 ہزار سے زائد
ایران میں مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایران میں اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 3400سے زیادہ ہوگئی ہے امریکہ سمیت پوری دنیامیں کورونا کا قہر جاری ہے اور اب پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد بارہ لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد…
-

اقوام متحدہ میں کووڈ-19 کے خلاف باہمی تعاون کا بل منظور متاثرہ ممالک کو فوری مالی امداد فراہم کرنے پر زور
قرار داد میں غریب اور عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کو مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی نے کووڈ۔19 عبا کے خلاف عالمی تعاون اور بین الااقوامی تعاون کو فروغ دینے کی اپیل کرنے والی ایک قرار داد کو متفقہ طور پر قبول…
-

کورونا وائرس امریکی فوج میں بھی تیزی سے پھیلتا ہوا
امریکی بحریہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ طیارہ بردار بحری جہاز کے کمانڈر کو برطرف کر دیا ہے۔ اس کمانڈر نے حکام کو ایک خط لکھتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔ امریکی بحریہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق طیارہ…
-

کورونا کے لیے کسی خاص مذہب کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر امریکہ نے کیا اعتراض ٹوئٹر پر اس وقت نظام الدین اور تبلیغی جماعت کافی ٹرینڈ کر رہا ہے جس پر امریکہ نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ”ایسا ظاہر کیا جا رہا ہے جیسے کورونا اقلیتی طبقہ کے لوگ پھیلا رہے ہیں۔“ جب سے تبلیغی جماعت کے نظام الدین واقع مرکز میں سینکڑوں لوگوں کے ایک ساتھ ٹھہرے ہونے کی بات میڈیا کے سامنے آئی ہے، تبلیغی جماعت اور اقلیتی طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے ایسی خبریں میڈیا میں چلائی جا رہی ہیں جیسے کورونا کو جان بوجھ کر پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ہندوتوا ذہنیت کے لوگ کورونا وائرس سے لڑائی کو ایک مذہبی لڑائی ثابت کرنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ نظام الدین مرکز اور ہیش ٹیگ تبلیغی جماعت جیسے ہیش ٹیگ لگاتار ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ لیکن امریکہ نے اس طرح کے ہیش ٹیگ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ “ایسا ظاہر کیا جا رہا ہے جیسے کورونا وائرس اقلیتی طبقہ کے لوگوں کے ذریعہ ہی پھیلایا گیا ہے۔ اس طرح کا واقعہ کافی افسوسناک ہے۔” امریکی کے خصوصی سفیر سیموئل براؤن بیک نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران اس سلسلے میں امریکہ کی رائے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ “امریکی انتظامیہ نے گزشتہ کچھ دنوں میں کئی ایسے معاملے دیکھے ہیں جس میں اس بیماری کے لیے اقلیتی طبقہ کو ملزم ٹھہرایا جا رہا ہے۔” سوشل میڈیا پر لگاتار نظر آ رہے اقلیتی طبقہ کو نشانہ بنانے والے ٹرینڈ کو لے کر براؤن بیک نے کہا کہ اس طرح کے ہیش ٹیگ سے ایسا معلوم پڑتا ہے کہ کورونا وائرس اقلیتی طبقہ کے لوگ جان بوجھ کر پھیلا رہے ہیں۔ اس طرح کی غلط تشہیر کئی علاقوں میں کی جا رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ حکومت کو اس پر روک لگانی چاہیے۔ براؤن بیک نے مزید کہا کہ “حکومت کو اس معاملے میں واضح کرنا چاہیے کہ جماعت کے لوگ کورونا کے ذرائع نہیں ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ وبا ہے جس سے پوری دنیا نبرد آزما ہے۔ اس کا مذہبی اقلیتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ لیکن بدقسمتی سے میں اس طرح کا الزام لگتا دیکھ رہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ حکومت اس ایشو پر لوگوں سے مخاطب ہوگی اور لوگوں کے سامنے سختی سے اپنی بات رکھے گی۔” انھوں نے کہا کہ اس طرح کی سوچ کہ اقلیتی طبقہ کے لوگ کورونا پھیلا رہے ہیں، فکر انگیز ہے جو ملک کو زبردست نقصان پہنچائے گا۔
ٹوئٹر پر اس وقت نظام الدین اور تبلیغی جماعت کافی ٹرینڈ کر رہا ہے جس پر امریکہ نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ”ایسا ظاہر کیا جا رہا ہے جیسے کورونا اقلیتی طبقہ کے لوگ پھیلا رہے ہیں۔“ جب سے تبلیغی جماعت کے نظام الدین واقع مرکز میں سینکڑوں لوگوں کے…