Author: ملت ٹائمز اسٹاف
-

امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 5000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں
واشنگٹن: امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ رپورٹ دی ہے۔ اس سے قبل میڈیا نے بتایا تھا کہ امریکہ میں پیر کی صبح تک شدید سردی اور طوفان سے متعلق واقعات کی وجہ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو…
-

جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں گرم کپڑا تقسیم کیا گیا
مدھوبنی : نیکی کے عمل میں سبقت لے جانے والے ہی خیرامت کہلاتے ہیں ، موسم سرما میں دیگر عبادتوں کے ساتھ نیکیاں جمع کرنے اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کایہ بھی طریقہ ہے کہ ہم ضرورت مندوں کے لئے گرم کپڑا کا انتظام کردیں، جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ اپنے محسنین و معاونین کے…
-

شمالی جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے دارالحکومت ہینوور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہینوور میڈیکل یونیورسٹی (ایم ایچ ایچ) کی انتطامیہ نے اس نادانستہ غلطی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایچ ایچ کی طرف سے جاری کردہ ایک معذرتی بیان میں کہا گیا ہے، ”ہینوور میڈیکل یونیورسٹی دو لاشوں کی شناخت کے حادثاتی طور پر بدل جانے کے نتیجے میں پیش آنے والے اس واقعے پر گہرے افسوس اور متعلقہ مسلمان کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔” تدفین کے لیے میت کے بجائے راکھ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جس مسلمان کی میت کو گزشتہ جمعے کے روز غلطی سے نذر آتش کر دیا گیا، وہ ایک 71 سالہ مرد اور ترک شہری تھا۔ اخبار ‘ہینورشے الگمائنے سائٹنگ’ کے مطابق اس مسلم مرد کی میت کو جس دوسرے شخص کی لاش سمجھ کر نذر آتش کر دیا گیا، وہ ہینوور ہی کے علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 81 سالہ مرد تھا۔ ہینوور میڈیکل یونیورسٹی کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہوا جب انتقال کر جانے والے ترک شہری کے اہل خانہ اس کی تدفین کی تیاریاں کر رہے تھے اور متوفی کی میت کے بجائے ایک راکھ دان میں اس کی راکھ اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ اس غلطی کے انکشاف کے بعد متوفی ترک شہری کے لواحقین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی، جس کی طرف سے تفتیش جاری ہے۔ ہینوور پولیس کے ترجمان کے مطابق، ”ہم دونوں متاثرہ خاندانوں کے ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں مگر اس واقعے کی ایک قابل سزا مجرمانہ واقعے کے طور پر چھان بین نہیں کی جا رہی کیونکہ یہ ایک غلط فہمی تھی، جس میں اب تک کسی بھی دانستہ مجرمانہ اقدام کا کوئی سراغ نہیں ملا۔” مسلمانوں کی صوبائی تنظیم کی طرف سے مذمت جرمن صوبے لوئر سیکسنی میں مسلمانوں کی ایک تنظیم ‘شوریٰ لوئر سیکسنی’ نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہینوور میڈیکل یونیورسٹی میں جیسے بھی حالات میں ایک مسلمان اور ایک مسیحی باشندے کی لاشوں کی شناخت بدل جانے کا یہ واقعہ پیش آیا، یونیورسٹی ہسپتال کی انتظامیہ کو اس کی تفصیلی چھان بین کر کے مستقبل میں ایسے کسی بھی ممکنہ واقعے کے دوہرائے جانے کا راستہ روکنا چاہیے۔ شوریٰ لوئر سیکسنی کے سربراہ رجب بِلگین نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ ترک شہری کی موت اس کے اہل خانہ کے لیے دوہرے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بنی۔ رجب بِلگین کے بقول ایک تو اس خاندان کے افراد پہلے ہی اپنے اس رکن کی موت پر شدید صدمے میں تھے اور دوسرے یہ کہ اس مسلمان کی میت بھی جلا دی گئی، جو کہ اسلامی مذہبی احکامات کے سراسر منافی اور انتقال کر جانے والے مسلمانوں کی آخری رسومات کے جائز طریقہ کار کے بالکل برعکس ہے۔ جرمنی میں ترک مسلمان کی میت غلطی سے نذر آتش
شمالی جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے دارالحکومت ہینوور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہینوور میڈیکل یونیورسٹی (ایم ایچ ایچ) کی انتطامیہ نے اس نادانستہ غلطی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایچ ایچ کی طرف سے جاری کردہ ایک معذرتی بیان میں کہا گیا ہے، ”ہینوور میڈیکل یونیورسٹی دو لاشوں کی شناخت کے…
-

سمندر میں لاپتہ 180روہنگیاوں کے زندہ بچنے کی امیدیں ختم
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے پیر کے روز کہا کہ نومبر کے اواخر میں ایک کشتی کے ذریعہ بنگلہ دیش سے اپنا سفرشروع کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کا کوئی پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔ وہ سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں اور اس بات کا قوی…
-

نیپال: پراچند کے وزیراعظم بننے سے بھارت فکرمند
پراچند نے بھارت کے قریب ترین پڑوسی نیپال میں سن 1996 سے 2006 کے درمیان خانہ جنگی کے دوران ماؤ نواز گوریلا تحریک کی قیادت کی تھی۔ ملک سے 240 سالہ شہنشاہیت کا خاتمہ اور پارلیمانی جمہوریت کے قیام میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، امریکی…
-

دارالعلوم دیوبند نےجاری کی سخت ہدایات، بیرون مہمان کی شرکت پر پابندی، مکالموں کو ڈرامے کی شکل دینے کی بھی طلباء کو نہیں ہوگی اجازت
دیوبند: (سمیر چودھری) اختتام سال کے موقع پر عالم اسلام کی ممتاز دینی تعلیم گاہ دارالعلوم دیوبند کے طلبہ کی انجمنوں کے اختتامی پروگراموں کے سلسلے میں ادارہ کے مہتممم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کئی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ پیر کو مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری کئے گئے ضروری اعلان میں…
-

جمعیت کے سمینار میں مولانا علی قاسمی کی کتاب ’ تسہیل القرآن ‘ کا رسم اجرا
نئی دہلی: (پریس ریلیز) نوجوان عالم دین مولانا انوار علی قاسمی کی کتاب تسہیل القرآن کا گذشتہ دنوں جمعیت علماءہند کے سمینار میں اکابر علما ءکے ہاتھوں رسم اجراءعمل میں آیا ۔ یہ کتاب قرآن کریم کے ترجمہ وتفسیر پر مشتمل ہے ۔جس میں انتہائی احتیاط سے آسان الفاظ میں ترجمہ کیاگیا ہے ۔یہ کتاب…
-

حج مشن 2023: یکم جنوری سے درخواست فارم جاری ہونے کا امکان
نئی دہلی: حج مشن-2023 کاباقاعدہ عمل جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے ۔ اس کے تحت نئے سال میں حج درخواست فارم جاری ہونے کا امکان ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ خواہشمند ہندوستانی عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے نئے سال میں درخواست فارم بھر سکیں گے۔ قابل ذکر ہے…
-

اجین شہر سے مسلمانوں کو پوری طرح اجاڑنے کا فیصلہ
مدھیہ پردیش کی بی جے پی سرکار کے ظلم و نا انصافی کی انتہا، مہا کنبھ میلے کیلئے ۸۰ سال سے گل مہر کالونی میں رہ رہے مسلمانوں کو مکانات خالی کرنے کا نوٹس، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل احتشام ہاشمی کی فیکٹ فائنڈنگ، کہا: ریاست کی بی جے پی سرکار اجین کو مسلم فری…
-

بم سائیکلون: امریکہ اور کینیڈا میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، کم از کم 38 ہلاک
حکام کے مطابق چار ہلاکتیں کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے شہر میرٹ میں ہوئی ہیں جہاں ایک مسافر بس برفیلی سڑک پر پھسلن کے باعث الٹ گئی۔ امریکہ میں ایری کاؤنٹی کے ایگزیکٹو مارک پولونکارز نے روئٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شدید برفانی طوفان اور انتہائی منفی درجہ حرارت کے باعث تقریباً…