Author: ملت ٹائمز اسٹاف
-

بھارت: خودکشی کے واقعات میں ڈرامائی اضافہ
گزشتہ برس جن لوگوں نے خودکشیاں کیں، اس میں مزدوروں اور بے روز گار افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ خودکشی سے مرنے والوں میں، طلبہ اور چھوٹے کاروباری افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا گيا ہے۔ نئی دہلی: (صلاح الدین زین) بھارت میں حکومتی ادارے ‘نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو’ (این…
-

بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہنچیں گوا، کہا – ترقی اور مضبوطی کے لیے آئی ہوں!
ترنمول کانگریس نے آنے والے انتخابات میں گوا کی تمام 40 اسمبلی سیٹوں پر مقابلہ کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے اور کئی مقامی لیڈروں کو اس میں شامل کرنا شروع کیا ہے۔ کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج گوا میں ترنمول کانگریس پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی…
-

بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کل، تمام بوتھوں پر مرکزی فورسیز تعینات ہوں گے
الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورسز کی 28 کمپنیاں دین ہاٹا، 20 کمپنیاں کھردا، 22 کمپنیاں شانتی پور اور 23 کمپنیاں گوسابہ میں تعینات کی گئی ہیں، ووٹوں کی گنتی 2 نومبر کو ہوگی۔ کولکاتا: مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کل پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ان چاروں حلقے کے…
-

کسانوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت، ضرورت پڑی تو عدالت جائیں گے: ورون گاندھی
ورون گاندھی نے الزام عائد کیا کہ افسران اور بچولیوں کے درمیان گٹھ جوڑ کسانوں کو کافی کم قیمت پر اپنا اناج فروخت کرنے کے لیے مجبور کر رہا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسانوں کے ساتھ کی گئی کسی بھی ناانصافی…
-

ممبئی کی ملی تنظیموں نے کیا تریپورہ میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ممبئی: ممبئی کی ملّی تنظیموں نے حکومت تریپورہ اور مرکزی سرکار سے سخت مطالبہ کیا ہے کہ وہ شرپسندوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے۔ ساتھ ہی ساتھ جن علاقوں میں حالات تشدد اور آتش زنی کی صورت اختیار کر چکے ہیں،اُنہیں معمول پر لانے کی فی الفور حکمتِ عملی اختیار کرے۔ انتظامیہ اور…
-

گاندھی کے عدم تشدد اور ستیاگرہ کے فلسفہ کو اپنا کر ہی ملک کو بچایا جاسکتا ہے
آل انڈیا قومی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں طارق انور ، اپوروانند، سوربھ شکلا، ثمینہ شفیق اور عقیل سلمانی سمیت متعدد ماہرین کا اظہارِ خیال نئی دہلی: اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت کو مہاتما گاندھی کے افکار اور تعلیمات سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔ یہ ملک مہاتما گاندھی کے عدم…
-

یورپی ممالک نے بھی اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں کو روکنے کا مطالبہ کر دیا
جرمنی سمیت بارہ یورپی ممالک نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آباد کاروں کے لیے تین ہزار مکانات کی تعمیر کی مخالفت کی ہے۔ امریکا پہلے ہی مقبوضہ علاقوں میں تعمیرات کے نئے منصوبے پر تشویش ظاہر کر چکا ہے۔ جرمنی اور یورپ کے دیگر گیارہ ممالک نے 28 اکتوبر جمعرات کے روز اسرائیل…
-

یہودی آبادکاری: امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع میں سخت جملوں کا تبادلہ
واشنگٹن: اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے قیام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز کو ٹیلی فون کال…
-

امریکا نے جنگ سے تباہ حال افغان عوام کیلئے مزید 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد دینے کا کیا اعلان
واشنگٹن: امریکا نے جنگ سے زخم خوردہ افغان عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 144 ملین ڈالر مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے انسانی بحران سے دوچار افغانستان کے لیے رواں برس مزید 14 کروڑ اور 40 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان…
-

تریپورہ میں مسلم مخالف غنڈہ گردی حکومتی شازش کا حصّہ: ریاض معارف، بہار کے اکثر اضلاع میں تریپورہ کے مسلمانوں کے حق میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا دھرنا
دربھنگہ: (پریس ریلیز) تریپورہ میں قریب دو ہفتوں سے لگاتار مسلمانوں کے خلاف وشو ہندو پریشد کے ذریعے نفرتی حملے جاری ہے جسمیں قریب دو درجن مساجد میں توڑ پھوڑ ،درجنوں گھروں و دکانوں کو جلانے کا کام کیا گیا تو وہیں گھروں میں گھس کر عورتوں کو جسمانی طور پر زد و کوب کیا…