Category: مسلم دنیا
-
ایران میں حکومت کے خلاف شدید عوامی احتجاج ،اب تک 4 افراد جاں بحق
تہران۔31دسمبر(ملت ٹائمز ایجنسیاں) ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں ، مظاہروں کا سلسلہ کئی شہروں تک پھیل چکا ہے جبکہ بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، دورود شہر میں پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر…
-
اسرائیلی فوج نے جزیرہ النقب میں فلسطینیوں کا ایک مکان اور ہوٹل مسمارکردیا
مقبوضہ النقب۔30دسمبر(ایجنسیاں ملت ٹائمز) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ایک انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کا ایک مکان اور ایک ہوٹل مسمار کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بھاری مشینری کے ساتھ جزیرہ النقب کے المشاش قصبے پر دھاوا بولا اور وہاں پر…
-
ترکی ۔امریکہ تعلقات میں کچھ سدھار ،ویزا سروس بحال
انقرہ۔29دسمبر(ملت ٹائمزایجنسیاں) ترک حکومت کی جانب سے امریکی سفارتی عملے کی حفاظت کی یقین دہانی کے بعد ترکی میں امریکی سفارت اور قونصل خانے اب مکمل ویزا سروسز بحال کر رہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ انھیں اعتماد ہے کہ ترکی میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری آگئی ہے۔بیان…
-
امریکہ کو منہ توڑ جواب، فلسطینیوں کو حق میں ایرانی پارلیمنٹ کا تاریخی اقدام
تہران۔28دسمبر(ایجنسیاں ملت ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے جواب میں ایران نے ایسا کام کر دیا ہے کہ اسرائیل کو دن میں تارے نظر آنے لگے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ میں یروشلم کو فلسطین کا ’دائمی‘ دارالحکومت قرار دینے…
-
ترک وزیر اعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات ،فلسطین کے حالات پر خصوصی گفتگو
ریاض۔27دسمبر(ایجنسیاں ملت ٹائمز) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں القدس کی حیثیت اور اہمیت پر زور دیا گیا اور فلسطینیوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے پورے عالمِ اسلام سے اس بارے میں اتحاد اور یک جہتی قائم رکھنے…
-
اردگان کے اقدامات سے اسرائیل چراغ پا ،دو ترک شہریوں کو ملک چھوڑدینے کا حکم
یروشلم۔27دسمبر(ملت ٹائمز) اسرائیل نے 2 ترک شہریوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ کی ایک ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے ایک کو آج ملک سے نکال دیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو ہفتے کو ملک بدر کیا جائے گا۔ اس بیان میں کہا…
-
بیت المقدس فلسطینی قوم کا مشترکہ انسانی، روحانی، قومی اور مذہبی مرکز ،امریکیوں کو ہمارا مقدس شہر چھین کرغیروں کو دینے کا کوئی حق نہیں:ٹرمپ کے فیصلے پر عیسائیوںکا ردعمل
مقبوضہ بیت المقدس۔25دسمبر(ملت ٹائمز ایجنسیاں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی قراداد کو عبرتناک شکست کے بعد فلسطین میں مقیم عیسائی برادری نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس کو اسرائیلی ریاست کے حوالے کرنا مسلمانوں اور…
-
شہزادہ ولید بن طلال کو 6 ارب امریکی ڈالرکے عوض رہائی کی پیشکش
ریاض۔24دسمبر(ایجنسیاں ملت ٹائمز) سعودی عرب کے حکام نے کرپشن کیس میں گرفتار دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے عرب شہزادے طلال بن ولید کو 6 ارب امریکی ڈالروں (6 کھرب سے زائد پاکستانی روپے) کے بدلے آزادی کی پیش کش کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کرپشن کیس سے جڑے سعودی…
-
طاقت اور اقتدار کی بنیاد پر جمہوریت اورمضبوط ارادوں کو نہیں خریدا جاسکتا،دھمکی کے باوجود اقوام متحدہ میں امریکہ کی بدترین شکست پر اردگان کا ردعمل
انقرہ۔24دسمبر(ملت ٹائمز ایجنسیاں) ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے ایک بار پھراس بات کا اعادہ کیا ہے کہ متحدہ امریکہ ڈالرز کے عوض جمہوری ادارے کو خرید نہیں سکتا۔ترکی کے ایک ضلع حقاری میں عوام سے خطاب کرنے والے اردگان کے ایجنڈے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں القدس کے حوالے سے رائے دہی…
-
امریکہ نے دی پاکستان کو خوفناک ترین دھمکی،دہشت گرد گروپوں سے روابط کے بھی لگائے گئے شدیدالزامات
کابل۔23دسمبر(ملت ٹائمز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی امریکی انتظامیہ کا پاکستان کے ساتھ رویہ دھمکی آمیز ہو چکا ہے لیکن گزشتہ روز امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے افغانستان کے اچانک دورے کے دوران پاکستان کو تاریخ کی خوفناک ترین دھمکی دے دی ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق…