یروشلم۔27دسمبر(ملت ٹائمز)
اسرائیل نے 2 ترک شہریوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ کی ایک ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے ایک کو آج ملک سے نکال دیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو ہفتے کو ملک بدر کیا جائے گا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ یہ دونوں بیلجیم کے پاس پورٹ پر اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل مسجد اقصی کے قریب 3ترک شہریوں کو اس شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا کہ یہ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والے ہیں جبکہ تیسرے ترک شہری کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔





