Category: مسلم دنیا
-

عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا کیس درج
سابق پاکستانی وزیر اعظم نے کا قتل کیے جانے کا پھر سے خدشہ ظاہر کیا، ’مینار پاکستان‘ سے جلسے کا اعلان اسلام آباد: پاکستانی پولیس نے اتوار کے دن عمران خان اور پی ٹی آئی کے ۱۲سے زائد قائدین کے خلاف دہشت گردی کا کیس درج کیا۔ ان پر کل‘ اسلام آباد جوڈیشیل کامپلکس کے باہر…
-

اسرائیل کو پے در پے تکلیف دہ ضربیں لگ رہی ہیں: عبرانی میڈیا
مقبوضہ بیت المقدس: سعودی عرب اور ایران کے درمیان چین کی ثالثی سے ڈرامائی انداز میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان پرعبرانی میڈیا اور اسرائیل کے سیاسی حلقے چراغ پا ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کےدرمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان صہیونی ریاست پر بجلی بن کر گرا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ…
-

حکومت عمان کی ڈاکٹر ذاکر نائک کو اسلامی لیکچرس کی دعوت
یکم رمضان تا ۳؍ رمضان ’قرآن عالمی ضرورت ، ’ پیغمبر اسلام ﷺ انسانت کےلیے رحمت ‘عناوین پر لیکچرس مسقط: عمان کی حکومت نے ہندوستانی اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو رمضان کے دوران 23 تا 25 مارچ عمان کے دارالحکومت مسقط میں دو مذہبی لیکچرس دینے کی دعوت دی ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ہندوستان میں…
-

جنین میں اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں چار فلسطینی شہید
جنین: جمعرات کی سہ پہرایک صیہونی خصوصی فورس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں کے خلاف کی گئی ٹارگٹ کلنگ کارورائی کے دوران دو مزاحمتی کماندروں سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے 4 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔…
-

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی میں تین فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے نابلس کے صرہ فوجی چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کر کے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ صرہ کے رہائشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً صبح 03:30 پر گولیوں کی آوازیں سنی۔ فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ نابلس کے مردہ خانے میں کوئی مردہ داخل…
-

افغانستان: ثقافتی مرکز میں بم دھماکہ کم از کم 16 صحافی زخمی
افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں ایک ثقافتی مرکز میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ 16 صحافی زخمی ہو گئے ہیں۔افغانستان کے جرنلسٹس سنٹر (AFJC) کی طرف سے صحافیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق…
-

شام میں اسلحہ ساز فیکٹری پر ڈرون حملہ، سات افراد ہلاک متعدد زخمی
دمشق : ملک شام میں بدھ 8 مارچ 2023 کے روز ایک ڈرون حملے میں متعدد شہریوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے جب حکومت کے زیر قبضہ مشرقی شام میں ایران کے حمایت یافتہ دھڑوں سے تعلق رکھنے والی ہتھیاروں کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ…
-

زلزلہ سے متاثر شام پر اسرائیل کا حملہ، حلب میں ایئرپورٹ کا رن وے تباہ، خدمات معطل
حلب: شامی شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایئرپورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا اور اس پر آپریشنل سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ اطلاع شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے دی۔ ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے منگل (7 مارچ) کی صبح میزائلوں…
-

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کا دھاوا، جنین میں صیہونی فوج کے ہاتھوں 6 فلسطینی شہید
غزہ: مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کی بہت بڑی تعداد نے اپنے مذہبی تہوار پوریم کے موقع پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات ادا کیں جب کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 6 فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو شدید زخمی کر دیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہا پسند…
-

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ترکی کے تاریخی شہر انطاکیہ میں ایک ہزار گدے تقسیم
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کا وفد تباہ حال شہروں میں امداد کی ہرممکن کوشش میں مصروف ۔وفد نے ترکی کے وزیر انصاف سے ملاقات کی اور بھارت کے مسلمانوں کی طرف سے اس دردناک سانحہ پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ نئی دہلی، یکم مارچ : جنوبی…