Category: مسلم دنیا
-

شمالی جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے دارالحکومت ہینوور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہینوور میڈیکل یونیورسٹی (ایم ایچ ایچ) کی انتطامیہ نے اس نادانستہ غلطی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایچ ایچ کی طرف سے جاری کردہ ایک معذرتی بیان میں کہا گیا ہے، ”ہینوور میڈیکل یونیورسٹی دو لاشوں کی شناخت کے حادثاتی طور پر بدل جانے کے نتیجے میں پیش آنے والے اس واقعے پر گہرے افسوس اور متعلقہ مسلمان کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔” تدفین کے لیے میت کے بجائے راکھ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جس مسلمان کی میت کو گزشتہ جمعے کے روز غلطی سے نذر آتش کر دیا گیا، وہ ایک 71 سالہ مرد اور ترک شہری تھا۔ اخبار ‘ہینورشے الگمائنے سائٹنگ’ کے مطابق اس مسلم مرد کی میت کو جس دوسرے شخص کی لاش سمجھ کر نذر آتش کر دیا گیا، وہ ہینوور ہی کے علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 81 سالہ مرد تھا۔ ہینوور میڈیکل یونیورسٹی کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہوا جب انتقال کر جانے والے ترک شہری کے اہل خانہ اس کی تدفین کی تیاریاں کر رہے تھے اور متوفی کی میت کے بجائے ایک راکھ دان میں اس کی راکھ اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ اس غلطی کے انکشاف کے بعد متوفی ترک شہری کے لواحقین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی، جس کی طرف سے تفتیش جاری ہے۔ ہینوور پولیس کے ترجمان کے مطابق، ”ہم دونوں متاثرہ خاندانوں کے ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں مگر اس واقعے کی ایک قابل سزا مجرمانہ واقعے کے طور پر چھان بین نہیں کی جا رہی کیونکہ یہ ایک غلط فہمی تھی، جس میں اب تک کسی بھی دانستہ مجرمانہ اقدام کا کوئی سراغ نہیں ملا۔” مسلمانوں کی صوبائی تنظیم کی طرف سے مذمت جرمن صوبے لوئر سیکسنی میں مسلمانوں کی ایک تنظیم ‘شوریٰ لوئر سیکسنی’ نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہینوور میڈیکل یونیورسٹی میں جیسے بھی حالات میں ایک مسلمان اور ایک مسیحی باشندے کی لاشوں کی شناخت بدل جانے کا یہ واقعہ پیش آیا، یونیورسٹی ہسپتال کی انتظامیہ کو اس کی تفصیلی چھان بین کر کے مستقبل میں ایسے کسی بھی ممکنہ واقعے کے دوہرائے جانے کا راستہ روکنا چاہیے۔ شوریٰ لوئر سیکسنی کے سربراہ رجب بِلگین نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ ترک شہری کی موت اس کے اہل خانہ کے لیے دوہرے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بنی۔ رجب بِلگین کے بقول ایک تو اس خاندان کے افراد پہلے ہی اپنے اس رکن کی موت پر شدید صدمے میں تھے اور دوسرے یہ کہ اس مسلمان کی میت بھی جلا دی گئی، جو کہ اسلامی مذہبی احکامات کے سراسر منافی اور انتقال کر جانے والے مسلمانوں کی آخری رسومات کے جائز طریقہ کار کے بالکل برعکس ہے۔ جرمنی میں ترک مسلمان کی میت غلطی سے نذر آتش
شمالی جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے دارالحکومت ہینوور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہینوور میڈیکل یونیورسٹی (ایم ایچ ایچ) کی انتطامیہ نے اس نادانستہ غلطی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایچ ایچ کی طرف سے جاری کردہ ایک معذرتی بیان میں کہا گیا ہے، ”ہینوور میڈیکل یونیورسٹی دو لاشوں کی شناخت کے…
-

ایران میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک
تہران: ایران کے وسطی صوبہ سمنان میں ایک کان میں دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ سمنان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے طبی حادثات اور ہنگامی حالات کے انتظام کے مرکز کے سربراہ محمد علی طاہری نے ارنا…
-

پاکستان: اسلام آباد میں پولیس چیکنگ کے دوران کار سوار نے خود کو دھماکے سے اڑایا، ایک پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں ہائی الرٹ کی وجہ سے چیکنگ چل رہی تھی اور اس دوران پولیس…
-

پاکستان کے بازار میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 12 لوگوں کی دردناک موت، 13 سے زیادہ زخمی، بیشتر کی حالت سنگین
پاکستان کے بلوچستان علاقہ کے ایک بازار میں گیس سلنڈر میں زوردار دھماکہ ہونے سے کم از کم 12 لوگوں کی موت ہو گئی اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ گیس ریفیلنگ کے دوران ہوا۔ زخمیوں کو کراچی سول اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت سنگین بنی…
-

فیفا عالمی کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مراکشی شائقین کا زوردار ہنگامہ
قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے مراکش کو صفر کے مقابلے دو گولوں سے شکست دے دی۔ اس کے بعد مراکش کے شائقین کا غصہ فرانس سے لے کر برسلز کی سڑکوں تک دیکھا گیا۔ خبر ہے کہ فرانس میں کئی مقامات پر مراکش کے شائقین…
-

امریکہ میں سفارتی جائیداد فروخت کرنے پر مجبور ہوا پاکستان، اخباروں میں دئیے اشتہار
پاکستان کے خراب حالات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ امریکی دارالحکومت میں اپنی قیمتی سفارتی جائیداد بیچنے پر مجبور ہے۔ واشنگٹن کے معروف آر اسٹریٹ پر موجود عمارت، جو 1950 کی دہائی سے 2000 کی دہائی تک سفارتی قلعہ تھا، اب بازار میں فروخت کے لیے تیار ہے۔ حالانکہ عہدیداروں…
-

بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر
منامہ: اسرائیلی صدر خلیجی ریاست بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی سربراہ مملکت بن گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے 2020 میں تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد اتوار کو بحرین کا دورہ کیا۔ اسرائیلی صدر نے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد…
-

فلسطین میں رواں برس اسرائیلی فوج کے ذریعے 140؍ فلسطینی شہید! یورپی یونین نے کیا تشویش کا اظہار
یروشلم/ بیت المقدس: مقبوضہ فلسطین میں قائم یورپی یونین کے دفتر نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف گلی محلوں میں مہلک طاقت کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپ یونین کے مطابق 2006ء کے بعد رواں سال 2022ء فلسطینی عوام کے لیے ہلاکت خیز سال ثابت ہوا ہے اس…
-

آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی نےحکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کی
ایران کے سپریم لیڈر کی بھانجی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بے باک ناقد فریدہ مراد خانی نے ملک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری سے ایرانی مظاہرین کے ساتھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ مراد خانی کی والدہ بدری خامنہ ای ایران کے موجودہ سپریم…
-

ملیشا کے نئے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم ہندوستان کیلئے اہم کیوں ؟
معروف دانشور اوربھارت کے مسلمانوں سے خصوصی لگاﺅ رکھنے والے ڈاکٹر انو ر ابراہیم ملیشیا کے وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ملیشا کے بادشاہ عبداللہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد جمعرات کو ایک اعلان میں یہ فیصلہ سنا دیا کہ اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم ملک کے آئندہ وزیر اعظم…