Category: مسلم دنیا
-

حجاج کرام کی قیام گاہوں کے حفاظتی نظام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
ریاض: سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے عازمین حج کی رہائش گاہوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔ حجاج کرام کی قیام گاہوں میں سلامتی اور حفاظت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن…
-

بنگلہ دیش میں سیلاب سے تباہی، متعدد افراد جان بحق، ہزاروں افراد متاثر
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شدید سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد کی موت ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے اتوار کو حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ وزیر مملکت برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف ڈاکٹر انعام الرحمن کے ہفتہ کو ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں…
-

ہوش کے ناخن لے یونان ، سو سال قبل کی غلطی کو دہرانے سے باز رہے: صدر ایردوان
انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم یونان کو متنبہ کرتے ہیں کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے۔ ایسے خیال بُننے اور ایسی کاروائیاں کرنے سے باز رہے کہ جن کے نتیجے میں اسے سو سال قبل کی طرح دوبارہ پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے۔ صدر ایردوان نے ضلع ازمیر…
-

ایران: ٹرین اور کھدائی مشین کے درمیان ہوئے تصادم میں 17 افراد کی موت، 50 زخمی
ایران کے تباس صوبے میں ایک مسافر ٹرین کے ایک کھدائی کرنے والی مشین سے ٹکرانے سے 17 افراد کی موت اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ تہران ٹائمز کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5.30 بجے پیش آیا۔ ارنا خبر رساں ایجنسی نے تباس کے گورنر علی اکبر رحیمی کے حوالے سے…
-

فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کی اصل وجہ اسرائیل ہے: اقوام کی رپورٹ متحدہ
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے زیرانتظام تحقیقاتی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ اور فلسطینی آبادی کے ساتھ امتیازی سلوک تشدد اور عدم استحکام کی بار بار آنے والی لہر کی تنازع کی “بنیادی وجوہات” ہیں۔ انکوائری کمیشن کےسربراہ اور انسانی حقوق کے سابق ہائی…
-

بھارت: پیغمبر اسلام پر بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات پر مسلم ملکوں کا شدید رد عمل
بھارت کی حکمراں بی جے پی کی قومی ترجمان کی جانب سے پیغمبر اسلام کی اہانت پر خلیجی ملکوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے بھی اس کی مذمت کی ہے جبکہ بی جے پی نے اپنے دو ترجمانوں کو بر طرف کر دیا ہے۔ حکمراں ہندو قوم پرست جماعت…
-

حضورﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج، عمان کے مفتی اعظم کی گستاخ رسول کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل
مشرق وسطیٰ میں ٹوئٹر پر’إلا رسول الله يا مودي ‘ ٹرینڈ، عمان کے مفتی اعظم کی گستاخ رسول کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل، قطر اور کویت کی وزارت خارجہ میں ہندوستانی سفیر کی طلبی، عرب ممالک میں ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع۔ لیبیا کے دارالافتاء کا بھی بائیکاٹ کی حمایت میں فتویٰ، مسلمانان…
-

اب نئے نام سے جانا جائے گا ترکی! اقوام متحدہ میں نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور
انقرہ: اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک وزیرِ خارجہ میلود چاؤش اولو کی جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں جمہوریہ ترکی کا نام تمام دستاویزی کارروائی میں ‘ترکیہ’ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مراسلہ موصول…
-

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تجارتی معاہدے پر لگی مہر
دبئی: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے جو کسی بھی عرب ملک کے ساتھ اسرائیل کا پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے فری ٹریڈ ڈیل طے پاگئی جس پر دونوں…
-

واشنگٹن میں افغان سفارتخانے پر امریکہ کا قبضہ
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ امریکا نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانے اور نیویارک اور بیورلی ہلز، کیلیفورنیا میں کابل کے قونصل خانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ پیر سے سفارتی مشنوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری اٹھاتا ہے…