Category: نیوز
-

ہندو مذہب کو چھوڑ کر جانے والوں کی ’گھر واپسی‘ کرانے کے لئے بھاگوت نے دلوایا حلف
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک تقریب کے دوران وہاں موجود حاضرین کو حلف دلوایا کہ وہ ایک بھی ہندو کو مذہب چھوڑ کر جانے نہیں دیں گے اور جو لوگ ہندو دھرم کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں ان کی بھی گھر واپسی کے لئے کوشش کریں گے۔ #WATCH | RSS…
-

گؤ شالہ میں مردہ گائے کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل
ہندوتنظیموںمیں اشتعال، گؤشالہ ملازم پر کارروائی کی افسران کی یقین دہانی ہاپوڑ: (عارف انصاری-ایس این بی) جہاں ایک طرف یوگی حکومت گائے اورگئو شالائوں پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے وہیں ہاپوڑ کی ایک گؤ شالا میں مردہ حالت میںایک گائے کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس سے ہندو تنظیموں میں…
-

چھتیس گڑھ: اسمبلی میں ہنگامہ کرنے والے 11 بی جے پی اراکین اسمبلی معطل
رائے پور: چھتیس گڑھ اسمبلی میں آج پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر پر پردھان منتری آواس سے متعلق سوال پر دیئے جواب سے غیر مطمئن ہوکر اسپیکر کے پوڈیم کے سامنے پہنچ کر نعرے بازی کرنے پر 11 بی جے پی رکن اسمبلی خود ہی معطل ہوگئے۔ اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت نے…
-

وزیر اعظم جی! اب تو وزیر مملکت برائے داخلہ کو برخاست کیجئے، پرینکا گاندھی کا خط
لکھیم پور کھیری تشدد پر ایس آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی اور مرکزی حکومت پر جارحانہ رخ اختیار کیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم کے نام لکھے خط میں صاف کہا ہے کہ ”وزیر اعظم جی، کسانوں کو آپ کی کھوکھلی باتیں نہیں…
-

ایس آئی ٹی لکھیم پور سانحہ کو منصوبہ بند سازش قرار دیا، آشیش شرما سمیت 14 پر چلے گا قتل کا مقدمہ
لکھیم پور کھیری: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری سانحہ کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ کسانوں کو گاڑی سے کچلنے کا واقعہ ایک منصوبہ بند سازش تھی۔ ایس آئی ٹی نے اب ملزمان پر لگائی گئی دفعات بھی تبدیل کر دی ہیں۔ مرکزی مملکت برائے داخلہ…
-

فیس بک نے اپنے یہاں سے بغیر کسی اطلاع کے ڈیلیٹ کردیا ملٹ ٹائمز کا پیج ، ایک ملین سے زیادہ تھے فلوورز
نئی دہلی: (ملت ٹائمز ڈیسک) فیس بک نے معروف نیوز پورٹل ملت ٹائمز کا آفیشل فیس بک پیج اپنے یہاں سے ڈیلیٹ کردیا ہے ۔ ملت ٹائمز کے ٹوئیٹر ہینڈل پر رات کو تقریباً دس بجے اس بات کی ایک ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ فیس بک نے 13 دسمبر 2021 بروز سوموار…
-

امریکہ سے کوئی تنازع نہیں، تمام ممالک سے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں: طالبان
کابل: (ایجنسیاں) افغانستان میں اگست کے وسط میں اقتدار میں آنے والے طالبان کے مقرر کردہ عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نئے حکمران اصولی طور پر لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت کے حامی ہیں۔ انھوں نے گزشتہ دورِ اقتدار سے سبق سیکھ لیا ہے۔ امیر خان متقی…
-

گروگرام میں وقف کی اراضی کی کمی نہیں، نمازیں یہاں ادا کی جاسکتی ہیں: محمود پراچہ
نئی دہلی: گروگرام میں نماز جمعہ کو لے کر وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے بیان کے بعد ایڈووکیٹ محمود پراچہ نے کہا کہ ‘جب بھی کسی شہر کی پلاننگ کی جاتی ہے تو وہاں رہنے والے تمام افراد کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی پلاننگ کی جاتی ہے، خواہ وہ پلاننگ سماجی ہو…
-

سماجوادی پارٹی کی وجے یاترا کا چھٹا مرحلہ آج سے شروع
جونپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو منگل سے جونپور میں پارٹی کی وجے رتھ یاترا کے چھٹے مرحلے کی قیادت کریں گے۔ ایس پی کے ذریعہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق، اکھلیش دو دن تک جونپور کے تمام اسمبلی حلقوں کے دورے پر ہوں گے۔ ایس پی صدر اکھلیش منگل کو…
-

کولکاتا کارپوریشن انتخابات: سپریم کورٹ کا بی جے پی کی عرضی پر سماعت سے انکار
کولکاتا: کولکاتا کارپوریشن انتخابات میں مرکزی فورسیس کی تعیناتی کے مطالبے کو لے کر دائر بی جے پی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بی جے پی کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ جانے کا مشورہ دیا۔ بی جے…