Category: نیوز
-

اتراکھنڈ: تیز آواز میں اذان کے لیے ہریدوار کی 7 مساجد پر لگا جرمانہ، 2 دیگر مساجد کو کی گئی تنبیہ
ایک بار پھر مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے تیز آواز میں اذان دینے پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ اس بار معاملہ اتراکھنڈ کے ہریدوار کا ہے جہاں کی انتظامیہ نے 7 مساجد پر صوتی آلودگی کے لیے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس فیصلے پر جمعیۃ علماء اتراکھنڈ کے صدر مولانا محمد عارف نے شدید ناراضگی…
-

سینئر کانگریس رہنما اور کالم نگار انیس درانی کا انتقال، تدفین بعد نماز مغرب دہلی گیٹ قبرستان میں
نئی دہلی: (پریس ریلیز) سینئر کانگریس رہنما، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین، کانگریس اقلیتی شعبے کے سابق سکریٹری اور معروف کالم نگار انیس درانی کا آج ہفتے کی صبح نوئڈا کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 75 سال کے تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹیاں ہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ،…
-

22 جنوری کو سوپول کے گاندھی میدان میں عظیم الشان تعلیمی اجلاس، ہزاروں طلباء و طالبات سمیت سرکردہ شخصیات کی شرکت متوقع
سوپول: کوسی کمشنری میں ضلع سوپول وہ خطہ ہے جہاں ہر بار سیلاب نے اس علاقے کو اتنا نقصان کیا کہ ترقی کی رفتار رک گئی، غربت و پسماندگی کے وجہ اس علاقے کے طلباء وطالبات تعلیم سے دور ہیں، ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے روزمائن ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ اور منت…
-

مانو کے طلباء و طالبات کے این . ایس . پی اسکالرشپ پر خطرہ کی تلوار، درجنوں طلباء و طالبات کی تعلیم خطرے میں
حیدرآباد: (سیف الرحمٰن/ملت ٹائمس) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے طلباء و طالبات ان دنوں نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے تحت اقلیتی طلباء کو ملنے والے اسکالرشپ کے لسٹ سے یونیورسٹی کو بلیک لسٹ کیے جانے کو لےکر پریشان ہیں۔ خبر کے مطابق ۱۰ جنوری ۲۰۲۲ تک اسکالرشپ کے ویریفکیشن کا آخری وقت تھا اور…
-

مسجد حملے کے بعد سرخیوں میں آنے والی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے استعفی کیوں دیا؟
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو یہ اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ 7 فروری تک اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گی۔ جیسنڈا 26 اکتوبر 2017 کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں۔37 سال کی عمر میں جیسنڈا دنیا کی کم عمر خاتون سربراہ مملکت…
-

مرادآباد: برقعہ پوش طالبات کو کالج میں داخلہ کی اجازت، اب کمرہ جماعت میں جا سکیں گی باحجاب، احتجاج کے بعد دیا گیا چینج روم
مرادآباد: (آس محمد کیف) مرادآباد کے ‘ہندو پی جی کالج ‘ میں اب مسلم طالبات کو برقعہ پہن کر آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وہ کلاس میں حجاب میں بھی بیٹھ سکیں گی۔ کالج انتظامیہ کے مطابق گیٹ سے اندر داخل ہونے کے بعد برقعہ اتارنے کے لئے چینج روم…
-

مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں سڑک حادثہ سے کہرام، کار-ٹرک کی شدید ٹکر میں 9 افراد جان بحق
ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں جمعرات کی صبح شدید سڑک حادثہ سے کہرام مچ گیا۔ ریپولی میں علی الصبح گوا-ممبئی شاہراہ پر ٹرک اور ایکو کار میں ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جان گنوانے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ حادثہ کے دوران ایک…
-

وزارت مالیات کا ملازم جاسوسی کے الزام میں گرفتار، دوسرے ممالک کو بھیجی جا رہی تھی خفیہ جانکاری
وزارت مالیات کے ایک ملازم کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملازم کا نام سُمت بتایا جا رہا ہے جو کہ وزارت میں کانٹریکٹ پر کام کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سُمت پر الزام ہے کہ اس نے پیسوں کے بدلے میں وزرات مالیات سے جڑی جانکاری دوسرے ممالک…
-

خواتین پہلوان جنسی ہراسانی کے خلاف میدان میں، وزارت نے فیڈریشن سے وضاحت مانگی
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے تجربہ کار پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اگلے 72 گھنٹوں میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) سے وضاحت طلب کی ہے۔ وزارت نے بدھ کو ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا، ” پہلوانوں کے احتجاج اور پریس کانفرنس میں…
-

ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلم اسٹوڈنٹ کی پٹائی، ویڈیووائرل
کھنڈوا: (ہندوتو واچ) مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں ایک مسلم طالب علم کو ایک ہندو لڑکی سے بات کرنے پر ایک ہندوتوا گروپ نے بری طرح تھپڑوں اور ڈنڈوں سے مارا پیٹا جو اسی کالج کی اس کی دوست ہے۔ ہندوتوا واچ کے مطابق، کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کرنے والا طالب علم اپنی دوست کے…