Category: نیوز
-

بیت لحم میں اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم، متعدد فلسطینی زخمی
مغربی کنارا: فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بیت لحم کے جنوب میں واقع الخضر نامی قصبہ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان محاذ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب اسرائیلی پولیس نے قدیمی بلدیہ کے علاقے “التل” میں چھاپہ…
-

مائیکرو سافٹ عالمی معاشی بدحالی کے باعث 11 ہزار ملازمین کی چھٹنی کرے گا
واشنگٹن: امریکہ کی سرکردہ سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر اپنے تقریباً 11,000 ملازمین کی چھٹنی کرے گا۔ اسکائی نیوز نے یہ رپورٹ دی ہے۔ منگل کو جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے۔ جبکہ…
-

ضمنی انتخابات: ایک لوک سبھا اور 6 اسمبلی سیٹوں پر 27 فروری کو ڈالے جائیں گے ووٹ، ریزلٹ 2 مارچ کو
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج (18 جنوری) تین ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لوک سبھا سیٹ اور 6 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان بھی کیا۔ یہ ضمنی انتخابات 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ہوں گے۔…
-

سیتاپور جیل میں انسانیت فورم کی جانب سے کمبل تقسیم پروگرام
لکھنؤ : آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ کی سیتاپور شاخ کی جانب سے آج سیتاپور ضلع جیل میں کمبل تقسیم و اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع جیل میں بند قیدیوں کو تنظیم کی جانب سے کمبل تقسیم کئے گئے، اس کے بعد جیل کے عملے کو ان کی اچھی اور…
-

غیر قانونی گوشت کی دکانوں کے معاملہ پر گجرات حکومت کی ہائی کورٹ نے کی سرزنش
احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ نے غیر قانونی گوشت کی دکانوں اور کھلے میں فروخت ہونے والے گوشت کے بارے میں لاپرواہ رویے پر ریاستی حکومت کی سرزنش کی ہے۔ عدالت نے قانونی خدمات اتھارٹیوں (لیگل سروسز اتھارٹیز) سے کہا کہ وہ ایسی دکانوں کا سروے کر کے رپورٹ پیش کریں۔ چیف جسٹس اروند کمار اور…
-

سہارنپور: کاروباری حاجی اقبال کی لاکھوں کی جائیداد قرق، ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ کارروائی
سہارنپور: اتر پردیش کے سہارنپور میں سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے خلاف انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر قرقی کی کارروائی کی ہے۔ انتظامیہ نے حاجی اقبال کی بھگت سنگھ کالونی میں واقع جائداد کو قرق کیا ہے۔ تھانہ مرزاپور پولیس نے ایک ہفتہ کے اندر حاجی اقبال کے اوپر لگاتار دوسری مرتبہ قرقی…
-

علی گڑھ میں فرقہ وارانہ تشدد، پتھراؤ، حالات کشیدہ
علی گڑھ: فرقہ وارانہ اعتبار سے حساس ترین شہر علی گڑھ میں پیر کی دیر رات معمولی تنازعہ پر دو فریقوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ ایک غیر مصدقہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی لیکن پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ شہر میں دفعہ…
-

مذہبی تبدیلی ایکٹ سے متعلق عرضی میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ناگوار جملے حذف کردیے جائیں
عرضی گزار اشونی اپادھیائے کے وکیل کو چیف جسٹس کی ہدایت۔چیف جسٹس نے جمعیۃ کے وکیل کپل سبل کو مختلف ہائی کورٹس کے مقدمات سپریم کورٹ منتقل کرنے سے متعلق عرضی داخل کرنے کی اجازت دی ۔ نئی دہلی: آج سپریم کورٹ میں لو جہاد کے مفروضے کی بنیاد پر کئی ریاستوں کی طرف سے…
-

ڈاکٹر رقیب عالم، اسسٹنٹ پروفیسر، یونیورسٹی پولی ٹیکنیک، جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے 13 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی
کشن گنج: (محمد عظیم الدین) نئی دہلی میں مورخہ 13,حنوری 2023کو ڈاکٹر رقیب عالم، اسسٹنٹ پروفیسر، یونیورسٹی پولی ٹیکنک، جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے عزت مآب صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ 13 جنوری 2023 کو راشٹرپتی بھون میں دروپدی مرمو۔ یہ ڈاکٹر رقیب عالم کی عزت مآب صدر سے…
-

متھلانچل میں ایم آئی ایم پارٹی بنائے گی پانچ لاکھ کارکنان: نظرعالم
بہار ریاستی سکریٹری منتخب ہونے پر نظرعالم کا کارکنان نے کیا پرزور استقبال اُردو کو ختم کرنے کی ریاستی حکومت کی سازش کیخلاف ایم آئی ایم چلائے تحریک دربھنگہ: پریس ریلیز۔ آج آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین متھلانچل کی جانب سے نظرعالم کو پارٹی کا بہار ریاستی سکریٹری منتخب کئے جانے پر کارکنان کے ذریعہ دربھنگہ…