Category: الیکشن 2019
-

پروین توگڑیا نے اتر پردیش میں 16 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔ آسام ،گجرات اور اڈیشہ میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان
لکھنو(ایم این این ) وشو ہندو پریشد کے سابق صدر پروین توگڑیا نے نے منگل کو عام انتخابات کے لئے اترپردیش کی 16 سیٹوں پر اپنی نئی تشکیل شدہ پارٹی ”ہندوستان نرمان دل“ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ توگڑیا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان نرمان دل کے امیدوار چندولی، علی گڑھ،…
-

یوگی کے متنازع بیان پر عمران مسعود کا ردعمل ”بھارت ماتا اتنی ہی میری بھی ہے جتنی یوگی جی کی“
سہارنپور (ایم این این ) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازع بیان پر سہارنپور سے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود نے جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”یہ افسوسناک بات ہے، آپ کسی کی حب الوطنی پر سوال کھڑے نہیں کر سکتے۔ اگر ملک کو میرے سر کی ضرورت ہوگی…
-

ملک میں کانگر یس کی حکومت بننے کے بعد ہر سال غریبوں کو 72 ہزار روپے دیئے جائیں گے:راہل گاندھی
کانگریس صدر نے کہا کہ ملک کے 5 کروڑ خاندان اور تقریباً 25 کروڑ لوگ اس فیصلے سے براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس تعلق سے پورا حساب کتاب لگا لیا گیا ہے اور غریبی کو جڑ سے مٹانے کے لیے وہ پرعزم ہیں نئی دہلی (ایم این این )…
-

یو ڈی ایف نے صرف تین سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا۔ ووٹوں کی تقسیم اور بی جے پی کو روکنے کیلئے 11 سیٹیں کانگریس کیلئے چھوڑدی
گوہاٹی (ملت ٹائمز) آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ نے آسام کی 14 لوک سبھا سیٹوں میں سے صرف تین پر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے بقیہ 11 سیٹوں پر ووٹوں کی تقسیم سے بچنے اور بی جے پی کوروکنے کیلئے اپنا امیدوار نہیں اتارا ہے. اے آئی یو ڈی ایف کے جنرل…
-

دہلی: عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد پر حتمی فیصلہ لیا جا سکتا ہے، راہل نے کی اہم مٹینگ طلب
کانگریس نے دہلی میں پیر کے روز ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے، جس میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد پر حتمی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے مد نظر عام آدمی پارٹی (عآپ) اور کانگریس کے درمیان اتحاد کی خبریں ایک مرتبہ پھر تیز ہو گئی ہیں۔ کانگریس نے دہلی…
-

سپنا چودھری کی طرح سونیا بھی رقاصہ تھیں. راہل گاندھی نے اسے اپنا کر اچھی شروعات کی ہے: بی جے پی ایم ایل اے
لکھنو (ایم این این) ریاست اتر پردیش کے ضلع بلیا کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ متنازعات بیانات کے لیے کافی مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘راہل گاندھی کی ماں اور سپنا چودھری کا ایک ہی پیشہ ہے۔وہ اٹلی میں اسی پیشے سے تھیں، سپنا کو بھی انہوں نے اپنا بنا لیا ہے’۔ میں ان…
-

جھار کھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق
رانچی: (ملت ٹائمز) جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ہیمنت سورین نے کہا کہ ان کی جماعت نے لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کے ساتھ اتحاد کو قطعیت دے دی ہے۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس 7 سیٹوں پر، جھارکھنڈ مکتی مورچہ 4، جھارکھنڈ وکاس مورچہ 2…
-

لوک سبھا انتخابات: مہاراشٹر میں مہاگٹھ بندھن کااعلان۔ 24 سیٹوں پر کانگریس تو 20 پر لڑے گی این سی پی،دیگر اتحادیوں کودی 3سیٹیں
ممبئی(آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن جیتنے کی منشا لئے ساتھی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ سیٹوں پر سمجھوتہ کر رہی ہیں۔مہاراشٹر کی کل 48 لوک سبھا سیٹوں کے لئے کانگریس، این سی پی، بہوجن وکاس اگاڑ¸، سوابمانی شےتکار¸ تنظیم، یوا سوابمانی پارٹی کے درمیان اتحاد ہوا…
-

جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے بانی شاہ فیصل کا لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ، بتائی یہ وجہ
رواں برس جنوری میں سرکاری ملازمت سے مستعفی ہوکر گزشتہ اتوار کو اپنی سیاسی جماعت ‘جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ لانچ کرنے والے سن 2010 بیچ کے آئی اے ایس ٹاپر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ ان کی جماعت آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کی…
-

دگ وجے سنگھ کے خلاف سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے بھوپال سے مانگا بی جے پی کا ٹکٹ
کانگریس کے ذریعہ دگ وجے سنگھ کو وہاں سے لوک سبھا امیدوار بنائے جانے کے فورا بعد ہی سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے ان پر حملہ بولا ہے۔ سادھوی نے کہا کہ دگ وجے سنگھ ملک کے دشمن ہیں ۔ سادھونے دگ وجے کے خلاف الیکشن لڑنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔ مدھیہ پردیش کی…