محبت کی خاطر مذہب تبدیل کر کے شادی کرنے والی خوشبو بانو اب انصاف کیلئے ترس رہی ہے

محبت کی خاطر مذہب تبدیل کر کے شادی کرنے والی خوشبو بانو نے انصاف کیلئے ترس رہی ہے
mt-staff

mt-staff

18 July 2026 (Publish: 10:22 AM IST)

اتر پردیش کے ضلع جون پور میں محبت کی خاطر اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے اور کنیہا لال عرف پپو سونی سے کورٹ میرج کرنے والی خاتون خوشبو بانو نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی ان کا شوہر انہیں چھوڑ کر چلا گیا اور اب اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

خوشبو بانو کے مطابق انہیں منگرا بادشاہ پور کے رہائشی کنیہا لال عرف پپو سونی سے محبت ہوئی، جس کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اختیار کیا۔ دونوں نے 20 اگست 2025 کو قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعے کورٹ میرج کی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدلنے لگا اور پھر وہ اچانک انہیں چھوڑ کر کہیں چلا گیا۔ کافی تلاش کے باوجود اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

خوشبو بانو نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سسرال کے بعض افراد نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا، انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں، جس کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے جون پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دے کر معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، اپنے شوہر کا سراغ لگانے اور اپنی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہو گئی ہے، معاملے کی جانچ جاری ہے، اور تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Support Independent Media

Click Here and Join the Membership of Millat Times to Support Independent Media.

Support Millat Times

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top