“کیا تم مسلمان ہو؟” جواب ملتے ہی امریکہ میں بھارتی نژاد مسلمان سید سہیل الدین پر چاقو کے 15 وار، ملزم کا اعتراف : ” میں مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا ہوں “

"کیا تم مسلمان ہو؟" جواب ملتے ہی حملہ، بھارتی نژاد مسلمان پر 15 چاقو کے وار
mt-staff

mt-staff

16 July 2026 (Publish: 06:41 AM IST)

امریکہ کی ریاست یوٹاہ کے شہر ویسٹ ویلی سٹی کے ویلی فیئر مال میں بھارتی نژاد مسلمان سید سہیل الدین پر مبینہ طور پر مذہبی نفرت کی بنیاد پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس میں انہیں 15 مرتبہ چاقو مارا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم پیٹر مائیکل لارسن نے حملے سے قبل سہیل الدین سے ان کا نام، آبائی ملک اور مذہب پوچھا۔ جب انہوں نے بتایا کہ وہ بھارت سے ہیں اور مسلمان ہیں تو ملزم نے مبینہ طور پر ان پر یکے بعد دیگرے چاقو کے وار کر دیے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا اور وہ “مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔”

شدید زخمی ہونے والے سید سہیل الدین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی متعدد سرجریاں کی گئیں۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں اور ان کے دو کمسن بچے ہیں۔

موقع واردات پر موجود لوگوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے حملہ آور پر مختلف اشیاء پھینکیں اور اسے قابو میں رکھا، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

امریکہ کی مسلم شہری حقوق کی تنظیم CAIR نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے نفرت پر مبنی حملہ (Hate Crime) قرار دیا اور سیاسی و سماجی رہنماؤں سے اسلاموفوبیا کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف اقدامِ قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ وہ عدالتی تحویل میں ہے۔

Support Independent Media

Click Here and Join the Membership of Millat Times to Support Independent Media.

Support Millat Times

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top