کرناٹک ہائی کورٹ نے مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنے کے الزامات میں مزید 10 افراد کے خلاف تحقیقات پر روک لگا دی ، اب 5 مقدمات کی تفتیش رکی

کرناٹک ہائی کورٹ نے مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنے کے الزامات میں مزید 10 افراد کے خلاف تحقیقات پر لگائی روک
mt-staff

mt-staff

17 November 2026 (Publish: 07:14 PM IST)

آزاد صحافت اور تازہ خبروں کے لیے ملت ٹائمز ایپ سے جڑیں۔

ایپ انسٹال ہے تو کھلے گی، ورنہ Google Play کھلے گا۔
ایپ کھولیں / ڈاؤن لوڈ کریں

کرناٹک میں اسپیشل انٹینسو ریویژن (SIR) کے دوران مسلم ووٹروں کے نام انتخابی فہرستوں سے حذف کرانے کے لیے فارم 7 کے مبینہ غلط استعمال کا معاملہ اب ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے ایسے ہی الزامات کا سامنا کرنے والے مزید 10 افراد کے خلاف درج تین ایف آئی آرز کی تحقیقات پر عبوری روک لگا دی ہے۔ اس سے قبل عدالت دو دیگر مقدمات میں بھی تحقیقات روکنے کا حکم دے چکی تھی، جس کے بعد اب مجموعی طور پر پانچ مقدمات کی پولیس تحقیقات رک گئی ہیں۔جسٹس اننت رامناتھ ہیگڑے کی بنچ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ فارم 7 کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں اور ان پر کیے گئے فیصلوں سے متعلق تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ پہلے انتخابی قوانین کے تحت الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ERO) درخواستوں کی صداقت کی جانچ، متعلقہ افراد کی سماعت اور قانونی کارروائی مکمل کرے، اس کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ پولیس تحقیقات کی ضرورت ہے یا نہیں۔

یہ معاملہ ان شکایات سے شروع ہوا جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ بڑی تعداد میں فارم 7 جمع کرا کر غلط معلومات، مبینہ جعلی دستخطوں اور فرضی شناخت کے ذریعے اہل ووٹروں کے نام انتخابی فہرستوں سے حذف کرانے کی کوشش کی گئی۔ شکایت کنندگان کا دعویٰ تھا کہ اس عمل میں مسلم اور اقلیتی برادری کے ووٹروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ملیشورم اسمبلی حلقے سے متعلق ایک شکایت میں الزام لگایا گیا کہ آٹھ پولنگ اسٹیشنوں پر اقلیتی برادری کے ووٹروں کے نام حذف کرانے کے لیے 778 فارم 7 جمع کرائے گئے۔ وہیں جے نگر اسمبلی حلقے میں مجموعی طور پر 5,698 درخواستیں جمع کرانے کا الزام ہے، جن میں سے 4,327اس کے علاوہ یشونت پور میں 136، کوڈاگو میں 64 ووٹروں اور میسور کے بعض ووٹروں سے متعلق بھی ایسی ہی شکایات سامنے آئی تھیں۔ شکایت کنندگان نے الزام لگایا کہ درخواستوں میں غلط معلومات اور جعلی دستخطوں کا استعمال کیا گیا اور بعض مقامات پر دوسرے افراد کی شناخت اختیار کرکے درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ درخواستیں گُرپّن پالیا وارڈ سے متعلق تھیں

ریاستی حکومت نے مخالفت کی، عدالت نے پہلے انتخابی افسر کی جانچ کو ضروری قرار دیا

ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں پولیس تحقیقات پر روک لگانے کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کا حق انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور SIR کے نام پر جعلی یا فرضی درخواستیں جمع کرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس کو فارم 7 کے ذریعے اعتراضات داخل کرنے کا حق حاصل ہے اور ان درخواستوں کی درستگی کا فیصلہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کو مقررہ قانونی طریقۂ کار کے مطابق کرنا چاہیے۔عدالت نے رجسٹریشن آف الیکٹرز رولز 1960 کے قواعد 15 سے 23 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرست میں نام شامل کرنے یا حذف کرنے کے لیے باقاعدہ قانونی طریقۂ کار موجود ہے، جس میں درخواستوں کی جانچ، انکوائری، متعلقہ افراد کی سماعت اور انتخابی افسر کا فیصلہ شامل ہے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ صرف دستخطوں میں فرق ہونا بذاتِ خود جعل سازی کا ثبوت نہیں ہے۔ پہلے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ فارم پر درج شخص نے واقعی دستخط کیے ہیں یا نہیں۔ اگر وہ دستخط کرنے سے انکار کرتا ہے تو معاملے کی مزید جانچ کی جا سکتی ہے۔عدالت نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 31 کا بھی حوالہ دیا، جس کے تحت انتخابی فہرستوں کی تیاری یا ترمیم سے متعلق جان بوجھ کر غلط تحریری بیان دینے پر ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔عدالت نے وسنتا لکشمی اور دیپک سنگھ آر کے مقدمات میں پہلے سے جاری عبوری حکم برقرار رکھا، جبکہ رام کرشنا اور ایک دیگر، یو ایچ لوکیش و دیگر اور ہریش کمار سی و دیگر کے مقدمات میں بھی مزید پولیس تحقیقات پر عبوری روک لگا دی۔ شکایت کنندگان اور ریاستی حکومت کو حالات اور متعلقہ ریکارڈ کی بنیاد پر ان احکامات میں تبدیلی یا انہیں ختم کرنے کی درخواست دینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

Support Independent Media

Click Here and Join the Membership of Millat Times to Support Independent Media.

Support Millat Times

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top