دہلی میں نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس و ایوارڈ تقریب کا انعقاد، 36 اساتذہ کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

دہلی میں نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس و ایوارڈ تقریب کا انعقاد، 36 اساتذہ کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
mt-staff

mt-staff

11 November 2026 (Publish: 01:20 PM IST)

آزاد صحافت اور تازہ خبروں کے لیے ملت ٹائمز ایپ سے جڑیں۔

ایپ انسٹال ہے تو کھلے گی، ورنہ Google Play کھلے گا۔
ایپ کھولیں / ڈاؤن لوڈ کریں

نئی دہلی، 11 نومبر: قومی یومِ تعلیم کے موقع پر قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ انڈیا کے زیرِ اہتمام دہلی میں نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس و ایوارڈ سریمنی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں ملک کی مختلف ریاستوں — مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، بہار، اتر پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور دہلی سے آئے ہوئے 36 منتخب اساتذہ کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ، نیشنل اردو پروفیسر ایوارڈ اور نیشنل اردو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ایوارڈ پانے والے اساتذہ کو مومنٹو، سرٹیفکیٹ اور پھولوں کے ہار پہنا کر عزت دی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اردو اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ انہوں نے اردو زبان کی ترقی اور فروغ میں اساتذہ کے کردار کو سراہا۔مقررین نے مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی یومِ تعلیم کے دن اساتذہ کی عزت افزائی ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔مقررین نے مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی یومِ تعلیم کے دن اساتذہ کی عزت افزائی ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے دانشوروں، سماجی کارکنوں اور تعلیمی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں منتظمین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اردو کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Support Independent Media

Click Here and Join the Membership of Millat Times to Support Independent Media.

Support Millat Times

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top