میڈیا رپورٹوں کے مطابق کشمیری نیوز ایجنسی جی این ایس کو بھیجے گئے ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ پاکستان حامی ملی ٹینٹ تنظیم جیش محمد نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
جموں و کشمیر کے گونر کے وجے کمار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ شہید ہونے والے جوانوں کی تعداد 40 کے قریب ہے۔
پلوامہ میں ہوئے حملہ کے وجہ سے پرینکا گاندھی کی لکھنؤ میں مجوزہ تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔ پرینکا گاندھی نے اپنے بیان میں کہا، ’’جیسا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تقریب سیاسی مذاکرات کے لئے رکھی گئی تھی لیکن پلوامہ میں جو حملہ ہوا ہے جس میں ہمارے جوان شہید ہوئے ہیں، اس کی وجہ سے ہم یہ نامناسب سمجھتے ہیں کہ یہ تبادلہ خیال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر ایک باشندہ اس مشکل وقت میں شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘
اس سے قبل پرینکا گاندھی نے ایک پریس بیان جاری کر کے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں آئے دن ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، جو تشویش کا باعث ہے۔ اپنوں کو کھونے کا درد کیا ہوتا ہے وہ میں سمجھتی ہوں۔ میں حکومت سے مانگ کرتی ہے کہ ان واقعات کو روکنے کے لئے سخت اقدام اٹھائے جائیں۔‘‘
(قومی آواز )

Leave a Reply