ایران کا دعویٰ: 1000 سے زائد اقسام کے ہتھیار مقامی سطح پر تیار

mt-staff

mt-staff

25 April 2026 (Publish: 02:29 PM IST)

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مقامی سطح پر 1000 سے زائد اقسام کے ہتھیار تیار کر رہا ہے، جن میں میزائل، ڈرونز اور دیگر جدید عسکری نظام شامل ہیں، جبکہ اس کی میزائل صلاحیت کا ایک بڑا حصہ تاحال استعمال میں نہیں لایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نِک نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی اور جوابی تیاریوں کو بلند ترین سطح پر رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 اپریل تک امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران بھی ایرانی مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور مقبوضہ علاقوں کی فضائی حدود میں برتری برقرار رکھی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران میں تیار کیے جانے والے تمام ہتھیار مکمل طور پر مقامی سطح پر بنائے جاتے ہیں، اور یہ کامیابی گزشتہ 25 سال سے زائد عرصے میں دفاعی شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہتھیاروں کی پیداوار ملک کے مختلف حصوں میں پھیلی ہوئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں پیداوار کا عمل متاثر نہ ہو۔ ان کے مطابق تقریباً 9000 کمپنیاں دفاعی صنعت کی معاونت میں مصروف ہیں، جو ایران کی دفاعی خود انحصاری کو ظاہر کرتی ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نِک نے آبنائے ہرمز میں ایران کے کردار کو اسٹریٹجک کنٹرول کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیج عمان میں متعدد مواقع پر مخالف قوتوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

انہوں نے ملک میں ہونے والے عوامی اجتماعات کو سراہتے ہوئے اسے ایک “سماجی معجزہ” قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ 3 کروڑ سے زائد افراد قومی دفاعی مہم میں حصہ لینے کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، جو ان کے مطابق عالمی سطح پر ایک غیر معمولی مثال ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top