اتر پردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر 49 تھانے کے علاقے برولا گاؤں میں واقع ایک پی جی میں آسام سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی مہک احمد کو قتل کر دیا گیا۔ اس کی لاش پی جی کی پہلی منزل پر ایک نوجوان کے بند کمرے سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق مہک احمد آسام کے ڈبروگڑھ کی رہنے والی تھی اور تقریباً تین ہفتے قبل اپنے والدین کو بتائے بغیر نوئیڈا آئی تھی۔ یہاں وہ اپنی پرانی سہیلی سنجنا کے ساتھ پی جی میں رہ رہی تھی۔
اسی پی جی کی پہلی منزل پر بہار کے کٹیہار کا رہنے والا رمن بھی کرائے پر رہتا تھا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق 8 اگست کی رات مہک اور اس کی سہیلی سنجنا پی جی کی راہداری میں موجود تھیں، جبکہ رمن اپنے کمرے کے باہر بیٹھ کر شراب پی رہا تھا۔ شراب پینے کے معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
اگلے روز سنجنا کسی کام سے باہر گئی۔ واپس آنے پر مہک وہاں موجود نہیں تھی اور اس کا موبائل فون بھی بند آ رہا تھا۔ کئی گھنٹے تلاش کے بعد پی جی کے دیگر رہائشیوں کو رمن کے کمرے سے شدید بدبو آنے لگی۔ کمرے کے باہر تالا لگا ہوا تھا جبکہ رمن بھی غائب تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تالا توڑ کر کمرہ کھولا تو اندر مہک کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔ اس کے جسم پر دھار دار ہتھیار سے کیے گئے کئی زخموں کے نشان پائے گئے۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے رمن کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Support Independent Media
Click Here and Join the Membership of Millat Times to Support Independent Media.
Support Millat Times