ممبئی میں امریکی اقدام کے خلاف احتجاج ،شہر کے معروف عالم دین مولانا شمیم اختر ندوی نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی

ممبئی۔22دسمبر(ملت ٹائمز)
مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کی راجدھانی قراردیئے جانے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلے کا ایک احتجاج آج جمعیة علماءمہاراشٹر ایونٹ کے تحت ممبئی شہر کے نالاسپارا میں کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہر کے معروف عالم دین مولانا شمیم اختر ندوی نے کہاکہ بیت المقدس کا مسئلہ مذہبی ہے اور اس کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،موجودہ وقت میں اس کے تحفظ کیلئے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی ،ہندوستان میں رہتے ہوئے سب سے اہم کا یہ ہے کہ ہم سب لوگ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور معاشی سطح پر اسرائیل کو کمزور کرنے کی تحریک چلائیں ۔اگر امریکہ اور اسرائیلی اقتصادی سطح پر بحران کا شکار ہوگیا تو بہت بڑی کامیابی ہوگی اور فلسطین کے حق میں بہت بڑی کامیابی سمجھے جائیگی ،کیوں انہیں پیسوں سے ہتھیا رخریدکر ہمارے فلسطینی بھائیوں کا قتل کیا جاتاہے ۔