اب تعدد ازدواج اور حلالہ پر پابندی عائد کرنے کیلئے عدلیہ جائے گی سائرہ بانو

نئی دہلی ۔28دسمبر(ملت ٹائمز)
تین طلاق کے معاملے کو سپریم کورٹ لیجانے والی مسلم خاتون سائر ہ بانو ن طلاق ثلاثہ کے خلاف قانون بن جانے کے بعد کہاکہ ایک مرتبہ پھر وہ سپریم کورٹ جائیں گی اور تعدد ازدواج ۔حلالہ پر پابندی کا مطالبہ کریں گی ۔
سائرہ بانون نے آج تک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں طلاق ملنے کے بعد قانون بناہے جس کا انہیں کچھ فائدہ نہیں ہوگا،ایک مرتبہ پھر وہ سپریم کورٹ جائیں گی اور تعدد ازدواج ۔حلالہ پر پابندی لگانے کے بارے میں حکومت سے مطالبہ کریں گی ۔